Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

موبائل چارج کی حیران کن ٹیکنالوجی سے اپنے فونز کو تمام جھنجھٹوں سے آزاد کریں

By Akhtar Rasool
فروری 1, 2021 2 Min Read
0

معروف چینی موبائيل مینوفیکچرر اور ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے موبائل چارجنگ کے لیے چارجز، کیبل اور چارجنگ اسٹینڈز کی جھنجھٹوں سے آزاد ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرادی ہے، جو اب تک کی سب سے انوکھی اور منفرد ایجاد ہے. یہ ٹیکنالوجی ’’بیم فارمنگ‘‘ پر مشتمل ہے

شیاؤمی نے موبائل چارجنگ کے لیے چارجرز، کیبلز یا وائرس لیس اسٹینڈ چارجز کے بجائے ’’ہواؤں‘‘ کا انتخاب کیا، جس کے لیے ہوا میں موبائل کی پوزیشن اور توانائی کے ترسیل کا ایک مربوط نظام بنایا ہے، جسے ایم آئی ایئر چارج کا نام دیا گیا ہے اور یہ ’’بیم فارمنگ‘‘ کی طرز پر کام کرتا ہے

شیاؤمی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا نظام پانچ مرحلوں پر مشتمل ہے۔ اسمارٹ فون کی جگہ کا درست پتہ لگانے کے لیے موبائل فون میں اینٹینا موجود ہیں جب کہ بیم فارمنگ میں موجود 144 اینٹینا براہ راست اسمارٹ فونز پر ملی میٹر چوڑی لہریں منتقل کرتی ہے جو موبائل چارج کرنا شروع کر دیتی ہیں

ایک ڈبے کی طرح دکھائی دینے والا بیم فارمنگ کو کسی بھی کمرے میں رکھا جا سکتا ہے اور جیسے ہی کوئی شخص موبائل فون لے کر کمرے میں داخل ہوتا ہے مشین سے لہریں نکلتی ہیں جو پہلے فون کی لوکیشن معلوم کرتی ہیں اور پھر چارجنگ کے لیے طاقتور لہریں بھیجتی ہیں

چارجنگ کے لیے طاقتور لہروں کو اسمارٹ فون میں موجود اینٹینا موصول کرتے ہیں اور اس طرح فون چارج ہونے لگتا ہے۔ یہ لہریں اتنی طاقتور ہوتی ہیں کہ درمیان میں کسی شخص یا رکاوٹ آنے کے باوجود فون تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں

یہ ٹیکنالوجی ایک کلو میٹر تک چارجنگ لہروں کا دائرہ بنا لیتی ہیں۔ تاہم ضروری یہ ہے کہ صارف کے پاس بھی اس مشین سے لہریں وصول کرنے والا موبائل ہو۔ اس ٹیکنالوجی کو مارکیٹ میں آنے کے لیے ابھی وقت درکار ہے، تاہم اس ٹیکنالوجی سے عوامی مقامات پر ایک ساتھ کئی موبائل چارج کرنے کی سہولت میسر ہوجائے گی

شیاؤمی کے ترجمان نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ فی الحال ’’ایم آئی ایئر چارج‘‘ کا ڈیمو پیش کیا ہے لیکن ابھی یہ مکمل تیاری کے مراحل میں ہے اور اس سال تک اس ٹیکنالوجی کے دستیاب ہونے کی امید نہیں۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

زرعی ملک میں زرعی خطے ملیر کی تباہی کی داستان

Next

پی ٹی آئی کے 25 ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں، پیپلزپارٹی کا دعویٰ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme