Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

مودی سرکار نے مدر ٹریسا مشنری کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیے

By Akhtar Rasool
دسمبر 28, 2021 3 Min Read
0

کولکتہ – بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ اب عیسائیوں کو بھی ریاستی سرپرستی میں ہندوتوا انتہاپسندی کا سامنا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کی مودی سرکار نے  مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کو بھی نہ بخشا اور بھارت بھر میں اس کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہیں

بھارتی خبر رساں ادارے اسکرال ڈاٹ ان کے مطابق مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی نے بھارت بھر میں اپنے تمام اداروں کو مطلع کیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈز کی وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکار کردیا ہے

واضح رہے کہ کیتھولک تنظیم بھارت میں ڈھائی سو کے قریب فلاحی ادارے چلا رہی ہے جہاں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں اور انہیں مفت سہولیات میسر ہیں

بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تنظیم کی درخواست اس لیے مسترد کی گئی، کیونکہ وہ قانون کے تحت بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے شرائط پوری کرنے میں ناکام رہی

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تجدید کی درخواست کی نظرثانی کے دوران کچھ ”نامناسب“ اندراج بھی نوٹس کیے گئے

مشنریز آف چیریٹیز رجسٹریشن ابتدائی طور پر 31 اکتوبر تک تھی، لیکن اس میں 31 دسمبر تک توسیع کردی گئی تھی، تاہم حال ہی میں اس میں مزید توسیع کی درخواست کی گئی تھی

اس حوالے سے وزارت خارجہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشنری آف چیریٹیز نے خود اسٹیٹ بینک سے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی درخواست کی تھی

منشری نے ملک بھر میں اپنے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کے حل تک غیرملکی فنڈز کے کسی بھی اکاؤنٹ کو استعمال نہ کریں

تاہم سینٹرل بینک کے دعوے کے برعکس کانگریس کے رکن ڈیرک اوبرائن نے اپنی ٹوئٹ میں الزام عائد کیا کہ بھارتی حکومت نے مزید نقصان سے بچنے کے لیے سینٹرل بینک پر دباؤ ڈال کر یہ بیان دلوایا

وزارت خارجہ کا یہ وضاحتی بیان اس وقت سامنے آیا، جب معروف سینیئر سیاستدان اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے دعویٰ کیا تھا کہ سینٹرل گورنمنٹ نے مسیحی تنظیم کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے

ممتا بینرجی نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ یہ سن کر شدید دھچکا لگا کہ کرسمس پر یونین منسٹری نے بھارت میں مدر ٹریسا مشنریز آف چیریٹی کے تمام اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں

ممتا بینرجی نے کہا کہ قانون کی پاسداری کے نام پر انسانیت کے لئے کی جانے والی کوششوں کونقصان نہیں پہنچانا چاہئیے

کولکتہ کے سب سے بڑے پادری فادر ڈومینک گومز نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے کرسمس پر غریب افراد کے لیے بھیانک تحفہ قرار دیا ہے

انہوں نے اپنے باضابطہ بیان میں کہا کہ اس سے تنظیم سے فائدہ اٹھانے والوں سمیت مجموعی طور پر  بائیس ہزار سےزائد افراد متاثر ہوں گے

مسیحی تنظیموں کی جانب سے لوگوں کے مذہب زبردستی تبدیل کرائے جانے کے الزامات پر ڈومینک گومز نے کہا کہ ان الزامات کو اکثر ایسی حرکتوں کے لیے جواز کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے اور اس طرح کے الزامات مکمل طور پر جھوٹے پر مبنی ہیں

انہوں نے کہا کہ اگر مذہب کی تبدیلی کے الزامات درست ہوتے تو ہندوستان کی موجودہ آبادی میں مسیحی برادری کے آبادی کا تناسب 2.3 فیصد سے زیادہ ہوتا

واضح رہے کہ بھارت میں یہ اکاؤنٹس ایک ایسے موقع پر منجمد کیے گئے ہیں، جب کرسمس اور اس سے قبل بھارت کے مختلف شہروں میں چرچ کے ساتھ ساتھ مسیحیوں کے مقدس مقامات پر حملے کیے گئے

ہفتے کو ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام اور کرناٹکا کے شہر پوڈواپورا میں دو اسکولوں میں کرسمس کی تقریبات پر انتہا پسند تنظیم ہندوتوا کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا تھا

اس واقعے کے ایک دن بعد ہی ہریانہ میں چرچ کی چار دیواری پھلانگ کر آنے والوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مجسمے کو توڑ دیا تھا.

Tags:

India Modi GovernmentMother TeresaMother Teresa Foundation
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

موبائل فون سِمز اب بائیو میٹرک کے بجائے نئے طریقے سے فعال ہوں گی

Next

ماں کے پیٹ میں بچے کی کامیاب سرجری کا انوکھا کارنامہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme