Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

مولانا فضل الرحمٰن کا ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ

By Akhtar Rasool
اپریل 18, 2022 2 Min Read
0

پشاور _ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی رہائش گاہ پر اپنی جماعت کے ساتھیوں اور ورکروں سے خطاب میں کہا کہ موجودہ نئی حکومت زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لیے بنی ہے اوراس حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی جے یوآئی کا اپنا ایک موقف اور الگ تشخص ہے ۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگرچہ ہم نے عمران خان کو تو رخصت کردیاہے لیکن قوم کو وہ امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے ہم نے جدوجہد کی ہے ،اگر یہ سمجھا جاتا ہے کہ انتخابی نظام میں خامیاں ہیں جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابات میں پھر سے دھاندلی کی جاسکتی ہے تو وقتی طور پر موجودہ اسمبلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کرلی جائیں جبکہ دیگر ناگزیر اصلاحات بھی کی جاسکتی ہیں جن کی وجہ سے مسائل بنے ہوئے ہیں تاکہ ہم گدلے پانی سے تو نکلیں اورشفاف پانی میں اتریں ۔
انہوں نے کہا کہ مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے ،اقتدار کو طوالت دینا اور غیر ضروری طور پر طوالت دینا کسی بھی طور جے یوآئی کی پالیسی نہیں ہوسکتی ،یہ ہماری رائے ہے جو ہم اپنے اتحادیوں کے سامنے رکھیں گے تاکہ ان پر بھی صورت حال واضح ہو ۔

فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی ایک پریس کانفرنس آگئی تو اب جلسہ میں امریکہ کا نام نہیں لیاجاتا نہ ہی خط کا تذکرہ کیاجاتا ہے ،وہ خط جھوٹا تھا کیونکہ جو سفید کاغذ لہرایا جاتا ہے یہ اس کاغذ کا رنگ ہی نہیں جو سفارتی خط وکتابت کے لیے استعمال کیاجاتاہے ،اس خط کے الفاظ بھی انہوں نے تبدیل کیے اور خواہ مخواہ اس سے ہوا بنایاگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے خفیہ راز افشاءکیے اور پھر جھوٹ بھی بولا ،ایسے لوگ نہ تو ریاست کی ضروریات کو دیکھتے ہیں اور نہ ہی مفادات کو ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کہاگیا کہ وہ تو جلسے کررہا ہے تو میں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ جب کوئی مرجاتاہے تو رونے دھونے والے تو جمع ہوتے ہیں اور ماتم تو ہوتا ہے ،یہ اب مردہ ہوچکے اور مردے کے اوپر دس کروڑ لوگ بھی اکٹھے ہوجائیں تو وہ دوبارہ زندہ نہیں ہوسکتا ،ہم نے چوکس رہنا ہے تاکہ حالات پر کنٹرول رکھا جاسکے

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پی ایس او کو ایندھن کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا

Next

امریکی رپورٹ میں بھارت میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme