Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

مہوش حیات کو ’تمغہ امتیاز‘ اداکاری کی وجہ سے نہیں ملا، شمعون عباسی

By Akhtar Rasool
جنوری 26, 2022 3 Min Read
0

لاہور – معروف اداکار، مصنف، پروڈیوسر اور ہدایت کار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ مہوش حیات کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک تمغہ امتیاز ”اداکاری کی وجہ سے نہیں ملا”

واضح رہے کہ مہوش حیات کو حکومت پاکستان نے 2019ع میں ’تمغہ امتیاز’ کے ایوارڈ سے نوازا تھا، جو کہ مختلف شخصیات کو ان کی خدمات پر دیا جاتا ہے

اداکارہ کو تمغہ امتیاز دیے جانے پر شمعون عباسی سے قبل متعدد دیگر افراد بھی متنازع باتیں کر چکے ہیں ، جن پر مہوش حیات نے انہیں کرارا جواب بھی دیا تھا

شمعون عباسی نے حال ہی میں ’وہ والا شو’ شو میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دیے جانے سمیت دیگر مسائل پر کھل کر باتیں کیں اور سابق اہلیہ حمیمہ ملک اور جویریہ عباسی سمیت بہن انوشے عباسی اور بیٹی اداکارہ عنزیلہ عباسی سے متعلق بھی اظہار خیال کیا

شمعون عباسی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ صرف نیلم منیر بلکہ ہمایوں سعید کو بھی شوبز میں متعارف کروایا

شمعون عباسی نے کہا کہ ہمایوں سعید ان کے ساتھ ٹیلی فلموں میں کام کرنے کے بعد ہی مشہور ہوئے اور اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، تاہم اب وہ بہت آگے نکل چکے ہیں اور انہیں اوپر پہنچنے کے بعد نیچے بھی دیکھنا چاہیے اور ان لوگوں کی مدد کرنی چاہیے، جو ان کے ساتھ تھے مگر اب ان سے پیچھے ہیں

شمعون عباسی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے بھارتی پائلٹ ابھینندن پر بنائی جانے والی ایک فلم میں کام کرنے کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا، مگر انہوں نے کام سے معذرت کرلی

اداکار نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر بھارتی پائلٹ ابھینندن پر مزاحیہ فلم بنانا چاہتے تھے

پروگرام کے دوران انہوں نے سابق اہلیہ حمیمہ ملک سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ وہ کچھ ماہ قبل اپینڈکس کی وجہ سے بیمار ہوگئی تھیں، جس وجہ سے تھوڑا سا پریشان ہیں اور ساتھ ہی انہیں مشورہ دیا کہ وہ اداکاری پر توجہ دیں

انہوں نے بہن انوشے عباسی کو بھی مشورہ دیا کہ وہ شوبز میں کیریئر بنانے کے لیے محنت کریں اور ساتھ ہی کہا کہ ان کی بہن ان کے مشورے مانتی ہیں

شمعون عباسی نے اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی کو مشورہ دیا کہ وہ اداکاری چھوڑ کر گلوکاری میں قسمت آزمائیں، کیوں کہ وہ اچھی گلوکارہ ہیں

انہوں نے سابق اہلیہ جویریہ عباسی کو کوئی مشورہ نہیں دیا اور کہا کہ اب ان دونوں کی اتنی عمر ہو چکی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو کوئی مشورہ نہیں دے سکتے

شمعون عباسی نے ماہرہ خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں، وہ محنتی اداکارہ ہیں، وہ انہیں کوئی مشورہ نہیں دینا چاہیں گے

اداکار نے میشا شفیع اور علی ظفر کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ گلوکارہ نے علی ظفر کا کیریئر ہی تباہ کردیا، اب جب بھی وہ کسی کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہیں تو نعرے لگ جاتے ہیں

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہوں نے علی ظفر کے بجائے میشا شفیع کے ساتھ بہت کام کیا ہے

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں شمعون عباسی نے مہوش حیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اب شوبز میں اپنا مقام بنالیا ہے، تاہم ساتھ ہی انہیں مزید محنت کا مشورہ بھی دیا

شمعون عباسی نے ایک سوال پر وضاحت کی کہ مہوش حیات کو ’تمغہ امتیاز’ ان کی اداکاری کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کی شخصیت کی وجہ سے ملا ہے، اس لیے انہیں اداکاری پر مزید محنت کی ضرورت ہے

شمعون عباسی نے کہا ”ایوارڈ دیے جانے کے بعد مہوش حیات سے کام نہیں کروایا جا رہا، اس لیے ان سے اداکاری بھی کروائی جانی چاہیے اور انہیں اداکاری میں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے“

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں جاری فطرت کُشی (قسط2)

Next

مَردوں میں امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے والی نئی وجہ دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme