Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

میسج میں کی گئی املا کی ایک غلطی پولیس کو قاتل تک پہنچانے کا سبب بن گئی

By Akhtar Rasool
نومبر 9, 2020 2 Min Read
0

موبائل پر میسیج لکھتے ہوئے املا کی ایک چھوٹی سی غلطی نے ایک خطرناک قاتل کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار کروا دیا

غیر ملکی اخبار میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایک چھوٹٰی سے غلطی سے خطرناک قاتل کے پولیس کی گرفت میں آنے کی سنسنی خیز کہانی سامنے آئی ہے. خبر میں بتایا گیا ہے کہ رام پرتاب سنگھ نے ایک آٹھ سالہ بچے کو اس کی نانی کے گھر کے نزدیک سے اغوا کیا اور اس کے بعد قتل کر دیا

اُس نے یہ واردات 26 اکتوبر کو  انجام دی تھی اور اُسی دن بچے کے گھر والوں کو موبائل سے بھیجے گئے میسج میں لکھا ’’دو لاکھ سیتا پور لے کر پہنچیے۔ پولیش (پولیس) کو نہیں بتانا نہیں تو بچے کی ہتیا (قتل) کر دیں گے۔‘‘

واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والے بچے کے گھر والوں کی جانب سے واقعے کی شکایت درج ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور جس فون نمبر سے تاوان کی کال آئی تھی اس کے مالک کا پتا لگایا گیا

پولیس سم رجسٹریشن کی تفصیلات کے ذریعے اس شخص تک پہنچ گئی جس کے نام سم جاری کی گئی تھی، تاہم مذکورہ سم کے مالک نے بتایا کہ یہ میسیج اس نے نہیں کیا، بلکہ کچھ ہی روز پہلے اس کا موبائل فون اور سم چوری ہوگئے تھے

اس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل ہونے والی فوٹیج کی مدد سے جائے وقوعہ کے آس پاس موجود پائے گئے دس مشکوک افراد کی نشان دہی کی۔ ان مشکوک افراد میں پرتاب سنگھ بھی شامل تھا

گرفتاری کے بعد پولیس نے ان مشکوک افراد کو کہا کہ اپنے موبائل سے ہمیں یہ میسج ٹائب کرکے بھیجیں’’ میں پولیس میں بھرتی ہونا چاہتا ہوں۔ میں ہردوئی سے سیتا پور دوڑ کر جاسکتا ہوں۔‘‘

سبھی افراد نے یہ میسج لکھ کر پولیس کے بتائے ہوئے نمبر پربھیج دیا۔ رام پرتاب سنگھ نے اس میسج میں بھی املا کی وہی غلطی کی جو وہ تاوان کا مطالبہ کرنے کے لیے بھیجے گئے ٹیکسٹ میسج میں کرچکا تھا اور پولیس کو ’’پولیش‘‘ لکھا۔

دونوں ٹیکسٹ میسیجز میں ایک ہی لفظ کے غلط املا کی مماثلت سے پولیس کا شک بڑھا  اور رام پرتاب سنگھ گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے بعد پرتاب سنگھ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ کے حالیہ صدارتی انتخابات میں کیا کیا کچھ پہلی مرتبہ ہوا؟

Next

ﺳﻨﺪﮪ ﮨﺎﺋﯽ ﮐﻮﺭﭦ کا ﮐﯿﻨﺠﮭﺮ ﺟﮭﯿﻞ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﭩﯿﺰ ﺑﻨﺎﻧﮯ، ﺑﻮﭦ ﮐﯽ ﺭﺟﺴﭩﺮﯾﺸﻦ ﺍﻭﺭ ﭨﺎﻭﺭ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme