Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

میٹرک اور انٹر کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات سندھ کی مشروط آمادگی

By Akhtar Rasool
جون 2, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : وفاقی و صوبائی حکومتوں نے میٹرک اور انٹر کی سطح پر ایک بار پھر صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کی تجویز دی ہے، بلوچستان، کے پی کے، پنجاب، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے تعلیمی بورڈز کی رضامندی کے بعد اس ضمن میں سندھ کے متعلقہ حکام نے بھی اس معاملے پر غور کرنے کے لیے ایک تفصیلی اجلاس سیکریٹری اسکولز احمد بخش ناریجو کی زیر صدارت منعقد کیا جس میں اس معاملے پر تفصیلی غور کے بعد مشروط آمادگی ظاہر کی گئی

میٹرک اور انٹر کی سطح پر ہونے والے امتحانات میں سندھ کے علاوہ دیگر صوبے اختیاری مضامین کے پرچے لینے پر رضامند ہوچکے ہیں، جس کے بعد اس امر پر غور کیا گیا کہ اگر سندھ اس آپشن پر نہیں جاتا تو یہاں کہ طلبہ کو کن مسائل کا سامنا کرنے پڑے گا

اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کو بتایا گیا کہ صرف اختیاری مضامین کے پرچے لے کر دیگر صوبے انٹر کے نتائج جلد جاری کردیں گے اور ستمبر میں جامعات میں شروع ہونے والے داخلوں میں ان صوبوں کے طلبہ باآسانی داخلے لے سکیں گے جبکہ سندھ کے طلبہ اگر اختیاری کے ساتھ ساتھ لازمی مضامین کے پرچے بھی دیتے ہیں تو ان کے نتائج میں تاخیر اور جامعات میں داخلوں میں دشواری کا سامنا سامنا رہے گا

دوسری جانب پورے ملک کے طلبہ اختیاری جبکہ سندھ کے طلبہ اختیاری اور لازمی دونوں مضامین کے پرچے دے کر پاس ہوں گے جس سے ایک تفریق جنم لے گی

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان دلائل سے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سمیت بیشتر چیئرمین بورڈز نے اتفاق کیا اور اس معاملے پر یہ کہہ کر مشروط آمادگی ظاہر کی کہ اگر باقی صوبے اس تجویز پر راضی ہیں تو ہم بھی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے مشاورت کے بعد اس فیصلے پر آمادگی ظاہر کرسکتے ہیں

واضح رہے کہ سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی میٹرک اور انٹر کے امتحانات پہلے ہی بالترتیب 2 جولائی اور 28 جولائی سے کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

Tags:

Metric ExamSindh Govt
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاريخوں کا تعین کر دیا گیا

Next

آئیے، الذوالفقار طیارہ ہائی جیکنگ کیس کو یاد کرتے ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme