Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ 30 اگست سے ہوں گے

By Akhtar Rasool
جون 7, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) 30 اگست تا 30 ستمبر تک ہوں گے

تفصیلات کے مطابق پی ایم سی کے حکام نے کہا ہے کہ آئندہ تعلیمی سال سے متعلق متعدد فیصلے کیے گئے ہیں جن میں نیشنل لائسنسنگ ٹیسٹ (این ایل ای)، ایم ڈی سی اے ٹی، امتحانات کے قواعد و ضوابط اور میڈیکل اور ڈینٹل انڈرگریجویٹ تعلیم شامل ہیں

پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشاد تقی نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایم ڈی سی اے ٹی مکمل طور پر کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا، جس سے مقامی اور غیر ملکی دونوں طلبہ کو امتحان دینے کا موقع ملے گا

انہوں نے کہا کہ امتحانات 30 اگست سے 30 ستمبر 2021 تک پاکستان کے بیس نامزد شہروں میں ہوں گے

ڈاکٹر ارشاد تقی کے مطابق درخواست دہندگان کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ امتحانات میں شریک ہونے کا وقت خود منتخب کریں

انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو آن لائن ٹیوٹوریلز اور پریکٹس ٹیسٹ بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ انہیں امتحان کے عمل سے واقفیت ہوجائے

اس ضمن میں بتایا گیا کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا نصاب/ مضمون پورے پاکستان میں تمام بورڈز کے حیاتیات، کیمسٹری اور طبیعیات کے موجودہ نصاب سے اخذ کیا گیا

پی ایم سی کے مطابق اس میں اے لیول کے نصاب کو بھی مدنظر رکھا ہے

تمام مضامین کا نصاب اور ہر مضمون کی تفصیلات پی ایم سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے

صدر پی ایم سی ڈاکٹر ارشاد تقی نے واضح کیا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی منظوری کے بعد اکیڈمک بورڈ نے ایم ڈی سی اے ٹی 2021 میں پاس مارکس 65 فیصد رکھے ہیں. انہوں نے بتایا کہ امتحان کے آدھے گھنٹے کے بعد نتائج پیش کردیے جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ داخلے کے لیے تمام کالجوں کا انتخاب کرسکتے ہیں اور پی ایم سی براہ راست طالب علم کے ایم ڈی سی اے ٹی کا نتیجہ متعلقہ کالجوں کو ارسال کرے گا

کونسل نے اکیڈمک بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر این ایل ای کے لیے نصاب کو بھی منظور کیا

این ایل ای دو ٹیسٹ پر مشتمل ہے جس میں ایم سی کیوز پر مشتمل تھیوری اور دوسرا کلینیکل اسکلز امتحان شامل ہیں

این ایل ای کے مرحلہ ایک کے ایم سی کیو پر مبنی تھیوری جزو بھی ایک کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہوگا جس میں ایک سال میں متعدد مرتبہ پاکستان بھر کے متعدد مراکز میں امتحانات ہوں گے جس میں امیدوار کی کوشش کی جانے والی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی

این ایل ای کے لیے دونوں امتحانات میں 70 فیصد نمبر ہونا ضروری ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بحریہ ٹاؤن کی قبضہ گیری کے خلاف سندھ کے لاکھوں لوگوں کا بڑا احتجاجی دھرنا، شرپسندی سے پرامن احتجاج کو ناکام بنانے کی سازش

Next

وفاقی تعلیمی اداروں میں پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کے طلبا بغیر امتحان پاس کرنے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme