Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

نئی ایپ کی مدد سے ڈیپ فیک وڈیو شناخت کرنا آسان ہو گیا!

By Akhtar Rasool
نومبر 22, 2022 3 Min Read
0

امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن اور ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل نے دنیا کا پہلا ’ریئل ٹائم ڈیپ فیک ڈیٹیکٹر‘ متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے

اس فیک کیچر کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس کی درستگی کی شرح 96 فی صد ہے اور یہ جدید فوٹو پلیتھیزما گرافی (پی پی جی) کا استعمال کرتے ہوئے وڈیو پکسلز میں خون کے بہاؤ کا تجزیہ کرکے وڈیو کی شناخت میں مدد فراہم کرتا ہے

پی سی میگزین کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیک کیچر ڈیٹیکٹر انٹیل لیبز میں سینیئر اسٹاف ریسرچ سائنسدان ایلکے ڈیمیر نے بنگمٹن کی اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک کے امور سیفٹسی کے ساتھ مل کر تیار کیا

ریئل ٹائم ڈیٹیکٹر انٹیل ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کا استعمال کرتا ہے، اور ویب پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے سرور اور انٹرفیس پر چلتا ہے

فیک کیچر، اس لحاظ سے ’ڈیپ لرنگ‘ پر مبنی ڈٹیکٹروں سے مختلف ہے کہ یہ غیر مستند ہونے کی علامات کو تلاش کرنے کے لیے خام اعداد و شمار کو دیکھنے کے بجائے حقیقی وڈیوز میں مستند اشارے تلاش کرتا ہے

اس کے کام کرنے کا طریقہ پی پی جی پر مبنی ہے، ایک ایسا طریقہ، جو روشنی کی اس مقدار کی پیمائش کرتا ہے، جو زندہ ٹشو میں خون کی نالیوں میں جذب یا منعکس ہوتی ہے

جب دل خون پمپ کرتا ہے تو رگوں کا رنگ بدل جاتا ہے اور ان سگنلز کو ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کوئی وڈیو جعلی ہے یا نہیں

اس ٹیکنالوجی کے متعلق نیوز کے آن لائن پلیٹ فارم ’وینچربیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے ایلکے ڈیمیر نے کہا ”فیک کیچر انوکھا ہے کیونکہ پی پی جی سگنلز کا اس سے پہلے ڈیپ فیک کے مسئلے پر اطلاق نہیں ہوا“

وڈیو کے اصلی یا نقلی ہونے کے متعلق فیصلے سے پہلے یہ ڈیٹیکٹر ان سگنلز کو چہرے پر بتیس مقامات سے جمع کرتا ہے۔ پھر الگوردم ان کو سپیٹیوٹیمپورل نقشوں میں منتقل کرتا ہے

فی الحال ڈیپ فیک کا پتہ لگانے والی ایپس پر تجزیے کے لیے وڈیوز اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور عام طور پر نتائج میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں

انٹیل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم صارفین کو نقصان دہ ڈیپ فیکس اپ لوڈ کرنے سے روکنے کے لیے ڈیٹیکٹر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

واضح رہے کہ ڈیپ فیک وڈیوز دنیا بھر میں ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن چکے ہیں۔ تکنیکی تحقیق اور مشاورتی فرم گارٹنر کے مطابق کمپنیاں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے سائبر سکیورٹی کی مد میں ایک سو اٹھاسی ارب ڈالر تک خرچ کریں گی

ڈیپ فیکس نے ممتاز سیاسی اور مشہور شخصیات کو نشانہ بنایا ہے۔ گذشتہ ماہ ایک وائرل ٹک ٹاک وڈیو میں ایسا لگ رہا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن قومی ترانے کی بجائے بچوں کا گانا ’بےبی شارک‘ گا رہے ہیں

ڈیپ فیکس کو سکھانے کے لیے استعمال ہونے والے ڈیٹا سیٹ میں نسلی تعصب کی وجہ سے بھی اس کا پتہ لگانے کی کوششیں مشکلات سے دو چار ہیں

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے 2021ع کی ایک تحقیق کے مطابق، کچھ ڈیٹیکٹروں نے نسلی گروہ کے لحاظ سے غلطی کی شرح میں 10.7 فیصد کا فرق ظاہر کیا۔

Tags:

DeepfakeidentificationIntelTECHNOLOGY
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میکسیکو میں انسانی باقیات سے بھرے 53 تھیلے برآمد، معاملہ کیا ہے؟

Next

موسمیاتی تبدیلی برفانی چیتوں پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme