Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

نئی پالیسی کے بعد واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک اور بڑی خبر

By Akhtar Rasool
جنوری 11, 2021 2 Min Read
0

پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کی نئی پالیسی کو صارفین کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ‘ٹیلی گرام’ اور ‘سگنل’ ایپس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے بعد صارفین متبادل پلیٹ فارم تلاش کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ حالیہ دنوں پیغام رسانی کی دوسری دو ایپلیکیشنز ٹیلی گرام اور سگنل کے صارفین میں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے

تجزیاتی ادارے سینسر ٹاور کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ایپل اور گوگل سے تقریباً ایک لاکھ صارفین نے سگنل ایپ ڈاؤن لوڈ کیا۔ جبکہ اسی دوران ٹیلی گرام کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد 2.2 ملین سے بھی زائد رہی

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کی شرح میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی لیکن پھر بھی اس دورانیے میں دنیا بھر سے 10.5 ملین ڈاؤن لوڈ رکاڈ ہوا

خیال رہے کہ بدھ کے روز جاری ہونے والی نئی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا ناصرف استعمال کرے گا بلکہ اسے فیس بک کے ساتھ شیئر بھی کرے گا، اس کے لیے کمپنی نے صارفین کو 8 فروری تک کا وقت دیا ہے تاکہ وہ اسی سروس کا استعمال جاری رکھ سکیں، اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ نے پرائیوسی پالیسی کی تبدیلی اور اس کے اطلاق کے حوالے سے اقدامات شروع کردیے ہیں، جس کے تحت ایپلیکیشن استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کو کمپنی کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن موصول ہوا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں صارف کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 8 فروری 2021 تک پرائیوسی پالیسی کو قبول نہیں کیا اور اس سے اختلاف کیا تو اُن کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا

واٹس ایپ کی یہ نئی پالیسی 8 فروری سے نافذ العمل ہوگی، جو صارف اس سے اتفاق نہیں کرے گا تو کمپنی اُس کا نمبر ختم کردے گی اور پھر اُسے دوبارہ اکاؤنٹ بنانے کے لیے اس قواعد و ضوابط کی شرائط کو پورا کرنا ہوگا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیس بک نے دماغ پڑھنے کی ٹیکنالوجی  پر کام شروع کر دیا

Next

پاکستان کا عالمی طرز کی سماجی رابطے کی ایپ تیار کرنے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme