Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نئی کاروں کی قیمتوں میں اضافے سے استعمال شدہ کاروں کی طلب بڑھ گئی

By Akhtar Rasool
ستمبر 27, 2021 3 Min Read
0

کراچی : مقامی سطح پر تیار ہونے والی نئی کاروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث گزشتہ تین سالوں میں مقامی سطح پر استعمال شدہ گاڑیوں کی طلب بڑھ گئی ہے. جس کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافے سے انہیں خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے

نئی کاروں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے صارفین میں استعمال شدہ کاروں کی خریداری کا رجحان پیدا کیا، کیونکہ شہری شرح سود میں کمی کے باوجود ماہانہ اقساط پر یا نقد، مقامی سطح پر تیار کردہ مہنگی کاریں خریدنے سے قاصر ہیں

مقامی سطح پر بننے والی ہونڈا کاروں کی قیمتیں مارکیٹ میں موجود اس کے مد مقابل جاپانی کمپنی کے قریب آ رہی ہیں ، اس کی وجہ غالباً مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو نہ جاننا ہے

عارف حبیب لمیٹڈ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا سوک آئیٹیک کی موجودہ قیمت 36 لاکھ 14 ہزار روپے ہے، جو جنوری 2018 میں 24 لاکھ روپے تھی، جبکہ اورئیل اور ٹربو ماڈلز اس وقت بالترتیب 38 لاکھ 64 ہزار روپے اور 45 لاکھ 56 ہزار روپے کی ہیں، جو 2018 میں 25 لاکھ 49 ہزار روپے اور 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی قیمت میں فروخت ہورہی تھیں

اس وقت ہونڈا سٹی 1.3 کی قیمت 25 لاکھ 99 ہزار روپے، 1.5 اسپائر مینول کی قیمت 30 لاکھ 19 ہزار روپے اور 1.5 اسپائر پرومیٹک کی قیمت 31 لاکھ 74 ہزار روپے ہے جو کچھ عرصہ قبل بالترتیب 15 لاکھ 99 ہزار روپے، 17 لاکھ 89 ہزار روپے اور 19 لاکھ 29 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھیں

2018ع میں بی آر وی- آئی وی ٹیک کی قیمت 23 لاکھ 29 ہزار روپے تھی جو اب 33 لاکھ 74 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے

ٹویوٹا کرولا 1.6، 32 لاکھ 49 ہزار روپے جبکہ اٹلس گرینڈ کی قیمت 38 لاکھ 69 ہزار روپے ہے، جس کی قیمت اس سے قبل بالترتیب 21 لاکھ 99 ہزار روپے اور 25 لاکھ 89 ہزار روپے تھی، ٹویوٹا فورچونر گزشتہ 50 لاکھ 55 ہزار روپے کے مقابلے میں اب 92 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہے

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر اور وی ایکس ایل، جس کی قیمت بالترتیب 15 لاکھ 30 ہزار روپے اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے ہوچکی ہے، سال 2018ع سے قبل یہ 10 لاکھ 64 ہزار روپے اور 11 لاکھ 24 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھیں

سال 2018ع کے آغاز میں کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمت 12 لاکھ 27 ہزار روپے، 13 لاکھ 91 ہزار روپے اور 14 لاکھ 70 ہزار روپے تھی، اس کی موجودہ قیمت بالترتیب 16 لاکھ 55 ہزار روپے، 18 لاکھ 30 ہزار روپے اور 19 لاکھ 75 ہزار روپے ہے

سوزوکی آلٹو 660 سی سی ماڈل وی ایکس، وی ایکس آر اور وہ ایکس ایل کی افتتاحی قیمت 9 لاکھ 99 ہزار روپے، 11 لاکھ 10 ہزار روپے اور 12 لاکھ 59 ہزار روپے تھی، جبکہ ان کی موجودہ قیمیں بالترتیب 11 لاکھ 13 ہزار روپے، 13 لاکھ 35 ہزار روپے اور 15 لاکھ 21 ہزار روپے ہو گئی ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دنیا کا پہلا جینیاتی تبدیل شدہ ٹماٹر، قیمت گیارہ ہزار روپے فی کلو

Next

کراچی کی جانب بڑھنے والا طوفان کمزور پڑ گیا، لیکن بارش کا امکان موجود

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme