Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نادرا سندھ میں مزید تین میگا سینٹر قائم کرے گا

By Akhtar Rasool
نومبر 11, 2021 1 Min Read
0

کراچی : نادرا کی جانب سے سندھ میں مزید تین میگا سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی میں دو جب کہ حیدر آباد میں ایک میگا سینٹر بنایا جائے گا

نادرا حکام کی جانب سے کراچی، حیدرآباد سمیت دیہی سندھ میں سہولیات کی فراہمی کے لئے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے. نادرا  نے سندھ میں مزید تین میگا سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے دو میگا سینٹرز کراچی جبکہ ایک حیدرآباد میں بنایا جائے گا، اور تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی

ذرائع کے مطابق کراچی میں ملیر اور ضلع شرقی میں ایک ایک میگا سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، لیاقت آباد اور کورنگی سینٹرز کی تزئین و آرائش کے بعد دو شفٹوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی، وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے عوامی مرکز میں ایک خصوصی سینٹر بھی قائم کیا جائے گا

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی میں چار ایم آر وی (موبائل رجسٹریشن وین) کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے، مزید چار ایم آر وی کی شمولیت کے بعد نادرا سندھ کی موبائل رجسٹریشن وین کا مجموعی فلیٹ تئیس کا ہوگیا ہے

جب کہ ٹھٹہ کی تحصیل گھوڑا باری، میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی اور عمرکوٹ کی تحصیل سامارو میں نئے سینٹرز قائم کیے جائیں گے

بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد سمیت دیہی سندھ میں نئے منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دنیا کی چھ بڑی کمپنیوں کا پٹرول، ڈیزل والی کاروں کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ

Next

امریکا میں مہنگائی نے تیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme