Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

ناکارہ ٹائروں کو خوبصورت رنگ و روپ دینے والے ہنرمند صدیق اللہ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 6, 2022 3 Min Read
0

آپ لوگوں نے عام طور پر ناکارہ اور پرانے ٹائروں کو احتجاج، مظاہروں اور کارخانوں میں جلتے ہی دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپ نے کبھی ان ٹائروں کے ناکارہ ہونے کے بعد ان سے کوئی اور کام لینے کا سوچا ہے

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے کلی سیبزی سے تعلق رکھنے والے دکاندار صدیق اللہ ترین نے نہ صرف ایسا سوچا بلکہ اپنی اس سوچ پر عمل کرتے ہوئے ٹائروں کو منفرد تخلیقی فن پاروں کا روپ بھی دے رہے ہیں اور ناکارہ ٹائروں سے مختلف انوکھے مجسمے بناتے ہیں

یہ تین چار سال پہلے کی بات ہے، جب صدیق اللہ کو اپنے گھر میں جانوروں کے لیے ٹب کی کمی کا سامنا تھا

تبھی انہوں نے ناکارہ ٹائر سے ایک ٹب بنایا اور پھر آہستہ آہستہ مختلف چیزیں بنانی شروع کر دیں

صدیق اللہ کہتے ہیں ”تین سال پہلے مجھے علم ہوا کہ پرانے ٹائروں کو پھینکنے اور جلانے سے ماحول خراب ہوتا ہے اور انسانوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔۔ میرے بھائی نے کہا کہ ان ٹائروں کو پھینکنے یا جلانے سے بہتر ہے کیوں نہ ان ناکارہ ٹائروں کو کارآمد بنایا جائے!“

اس کے بعد صدیق اللہ نے باقاعدہ اس کام پر محنت شروع کی۔ وہ استعمال شدہ ٹائرز سے نہ صرف خوبصورت فن پارے تخلیق کرتے ہیں، بلکہ روزانہ کے استعمال کی مختلف اشیاء بھی بناتے ہیں

وہ اب تک کئی جانوروں کے مجسمے، بچوں کے سوئمنگ پول، بچوں کے کھیلنے کے کھلونے اور گھروں میں استعمال ہونے والی چیزیں جیسے فانوس، ائیر کولر، گملے، واش بیسن، موٹر سائیکل اور کرسیاں وغیرہ بنا چکے ہیں

صدیق اللہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن سے کئی ممالک کے ٹائروں کو خرید کر کوئٹہ لاتے ہیں اور دکان سے منسلک گودام میں رکھتے ہیں، جہاں وہ بعد میں ان سے مختلف اشیا بناتے ہیں

اس کے پاس ٹائروں سے بنائی گئی تخلیقات کی ایک کلیکشن ہے۔ اس لیے اب انہوں نے ایک چھوٹا سا میوزیم بھی بنایا ہے، جہاں مختلف قسم کے مجسمے رکھے گئے ہیں، جنہیں دیکھنے کے لیے اکثر لوگ آتے رہتے ہیں

صدیق اللہ کا کہنا ہے ”دوسروں کو منت کرنے سے بہتر ہے کہ بلوچستان کے نوجوان خود کوئی ایسا کام کرنے کی کوشش کریں جس سے انہیں معاشرے میں ایک مثبت اقدام سمجھا جائے“

وہ بتاتے ہیں ”میں اس دکان میں نئے اور پرانے ٹائروں کا کاروبار بھی کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ نئے ٹائروں کو آس پاس کے علاقوں کے علاوہ دوسرے ممالک سے منگواتا ہوں“

صدیق اللہ اپنے اس فن کی مدد سے لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پرانے اور ناکارہ ٹائروں کو جلانے کے بجائے انہیں ’ماحول دوست‘ بنایا جائے

صدیق اللہ کے مطابق ان ٹائروں کو احتجاج میں جلانے سے بہتر ہے ان کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا جائے۔ ”اگر لوگ یہ سوچ لیں کہ اس سے ہمارا ہی نقصان ہے تو دنیا میں کوئی چیز بے کار نہیں رہے گی“

صدیق اللہ کے مطابق ’میرے خیال سے یہ سو فیصد ماحول دوست ہو سکتا ہے۔ ٹائر کا جو دھواں ہے اور آگ ہے یہ باقی چیزوں سے بہت مختلف اور تیز ہے۔ مطلب انسان اس کے دھویں اور آگ سے متاثر ہو سکتے ہیں۔‘

Tags:

artPakistanUseless tireUseless tires
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

درگاہ لواری شریف: گدی نشینی پر قتل کے 15 ملزمان 39 سال بعد بری

Next

کیا چین کے بعد بھارت دنیا میں مصنوعات کی تیاری کا مرکز بننے جا رہا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme