Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نجی نیوز چینل کے 6 ملازمین کی گرفتاری کیلئے کیپٹل پولیس کے کراچی میں چھاپے

By Akhtar Rasool
اگست 28, 2022 2 Min Read
0

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پولیس نے ساؤتھ زون سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے لیکن تمام کارروائیاں ناکام ثابت ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے جن گھروں پر چھاپے مارے گئے ان میں سے زیادہ تر طویل عرصے سے خالی پڑے تھے جبکہ ان میں سے کچھ گھر اس وقت ویران تھے۔

ناکام چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد کیپیٹل پولیس ٹیم کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے متعلقہ حکام کی ہدایات پر مارے گئے جبکہ حکام سمجھتے ہیں کہ شہباز گل ‘سازش’ میں تنہا نہیں تھے

ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور نیوز چینل کے عملے کے کچھ ارکان کی ’سازش‘ میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اسی دوران نجی نیوز چینل کے عملے کے خلاف کراچی کے میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کو اسلام آباد کے کوہسار تھانے کے ساتھ ملانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

افسران کے مطابق سندھ حکومت سے درخواست کی جارہی ہے کہ میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کو ریفر کیا جائے۔

افسران نے بتایا کہ ایک اور پیش رفت کرتے ہوئے کیپٹل پولیس نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا تاکہ شہباز گل کے خلاف نیوز چینل کے متنازع نیوز بلیٹن میں پیش ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے

اس کے علاوہ، پولیس نے ایف آئی اے سے ان سوشل میڈیا صارفین کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے کی درخواست کی جنہوں نے اپنے اکاؤنٹس سے متنازع نیوز بلیٹن کو شیئر کیا اور ان لوگوں کے خلاف بھی مقدمات درج کرنے کی درخواست کی جو شہباز گل کے حق میں نظریات پیش کر رہے تھے اور پولیس کی ساکھ خراب کر رہے تھے۔

تاہم، ایف آئی اے سائبر کرائم نے یہ کہتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا کہ 2018 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایک جرم میں ایک ایف آئی آر ہی درج کی جانی چاہیے۔

پولیس ترجمان نے تصدیق کی کہ کراچی میں چھاپہ نیوز چینل کے عملے کے 6 افراد کی گرفتاری کے لیے مارا گیا، تاہم انہوں نے چھاپے سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا

Tags:

Islamabad PoliceKarachi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بینک کی نوکری ’ڈریم جاب’ سے ’بیگار کیمپ‘ کی طرح کیسے بنی؟

Next

طالبان کا پاکستان پر امریکی ڈرونز کو افغان فضائی حدود میں داخلے کی اجازت دینے کا الزام

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme