Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

نشے میں دھت لاپتہ شخص تلاش کرنے والوں کے ساتھ مل کر خود کو تلاش کرتا رہا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 1, 2021 2 Min Read
0

برسا: ترکی میں ایک گمشدہ شخص انجانے میں اس گروہ میں شامل ہو گیا، جو اسے تلاش کرنے نکلا تھا اور اسے کئی گھنٹوں بعد معلوم ہوا کہ سب لوگ تو اُسی کو ڈھونڈنے نکلے تھے

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے برسا کے علاقے میں بیہان متلو منگل کو اپنے دوستوں کے ساتھ شراب نوشی میں مگن تھے جس کی بعد وہ قریب ہی واقع ایک جنگل کی طرف نکل گئے

خبر کے مطابق بیہان متلو جب رات گئے گھر واپس نہ پہنچے تو ان کی اہلیہ نے مقامی حکام کو مطلع کیا کہ ان کے شوہر لاپتہ ہیں، چنانچہ پولیس نے کچھ لوگوں کو ان کی تلاش میں روانہ کر دیا

اتفاق سے جنگل میں پچاس سالہ بیہان کا ٹاکرا ان ہی کی تلاش میں نکلے ہوئے لوگوں سے ہو گیا اور وہ بھی اس گروہ کے ساتھ ہو لیے

مقامی چینل این ٹی وی کے مطابق ’جب امدادی کارکنوں نے بلند آواز میں بیہان کا نام پکارنا شروع کیا تو وہ بولے ’میں تو یہاں ہوں۔‘

اس موقع پر امدادی کارکنوں میں سے ایک انہیں ذرا پرے لے گیا اور بیہان کا بیان ریکارڈ کیا کہ ان کے ساتھ ہوا کیا تھا۔

میڈیا کے مطابق انہوں نے پولیس والے سے التجا کی کہ انہیں زیادہ بڑی سزا نہ دی جائے کیونکہ  انہیں خوف تھا کہ اگر ان کے والد کو یہ سب کچھ معلوم ہو گیا تو وہ انہیں مار ڈالیں گے

اس کے بعد پولیس انہیں اپنی گاڑی میں بٹھا کر گھر تک چھوڑنے گئی۔ تاہم یہ معلوم نہیں یو سکا کہ پولیس نے بیہان متلو پر کوئی جرمانہ بھی عائد کیا یا نہیں.

Tags:

HangoverIntoxicatedMissingTurkey
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’انڈیا سے نہیں، انڈیا میں آزادی‘ کی بات کرنے والے نوجوان کنہیا کانگریس میں شامل

Next

بلوچستان حکومت کی سرکاری افسران کو موبائل پر ’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme