Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نقیب ﷲ قتل کیس میں استغاثہ کے گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 29, 2020 2 Min Read
0

نقیب ﷲ قتل کیس میں گواہ اے ایس آئی ارسلان اپنے بیان سے منحرف ہوگیا اور کہا کہ میں نے کلمہ پڑھا ہے جھوٹ نہیں بول رہا،  میں جے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر نہیں گیا تھا

تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر-3 کے روبرو نقیب ﷲ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر بھی پیش ہوئے، جب کہ استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی ارسلان بھی بیان دینے کے لیے پیش ہوئے

اس موقع پر گواہ اے ایس آئی ارسلان  نے بتایا کہ 31 مارچ کو میں تھانہ ملیر کینٹ میں ڈیوٹی افسر تھا، ڈاکٹر رضوان سمیت دیگر جے آئی ٹی ممبران ملیر کینٹ تھانے آئے، جے آئی ٹی کے کہنے پر راؤ انوار کو بلوایا گیا، راؤ انوار تھانے میں پیش ہوئے، جے آئی ٹی ٹیم دو گھنٹے تھانے میں بیٹھی رہی

پراسیکیوٹر نے جرح کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کیا آپ جے آئی ٹی ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر گئے تھے؟ تو گواہ اے ایس آئی ارسلان نے بتایا کہ میں وہاں نہیں گیا، جے آئی ٹی ٹیم نے تھانے میں بیٹھ کر کام کیا۔

پراسیکیوٹر نے جب ان سے پوچھا کہ آپ کسی کے پریشر پر تو بیان تبدیل کر رہے ہیں؟ تو گواہ نے کہا کہ میں نے قسم کھائی ہے، جھوٹ نہیں بول رہا

ملزمان کے وکلا سے عدالت نے جرح کے لیے پوچھا تو انہوں نے منع کردیا۔ اس کے بعد عدالت نے اگلے گواہ کو پیش کرنے کا حکم دیا، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ گواہ آیا تھا لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث واپس چلا گیا۔ دوسرے گواہ ایس ایس پی عابد قائمخانی کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وہ کیوں پیش نہیں ہوئے، آئندہ سماعت پر بہر صورت پیش ہوں۔ ل

عدالت نے فوکل پرسن شہاب سے استفسار کیا آج گواہ کیوں پیش نہیں کیے۔ فوکل پرسن نے کہا کہ ایک گواہ گاؤں گیا ہوا ہے پوری کوشش کے باوجود ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔ آئندہ سماعت پر پیش کر دوں گا

وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت تفتیشی حکام پر برہم ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ، ﺧﻄﺮﮮ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺍﺳﮑﻮﻝ ﮐﮭﻠﮯ ﺭﮨﻨﮯ ﭼﺎﮨﺌﯿﮟ، ﺍﻗﻮﺍﻡِ ﻣﺘﺤﺪﮦ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺑﯿﻨﮏ

Next

خبردار! ڈاکٹر بننا منع ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme