Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

نوابشاہ انٹر بورڈ نے پہلی مرتبہ سالانہ امتحانات منعقد کرانے کی تیاری مکمل کرلی

By Akhtar Rasool
مئی 31, 2021 2 Min Read
0

نوابشاہ : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نوابشاہ نے پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات منعقد کرانے کی تیاری مکمل کرلی

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نوابشاہ اپنے قیام کے پانچ سال بعد پہلی مرتبہ میٹرک اور انٹر کے ایک لاکھ 26 ہزار 215 طلباء کا امتحانات لے گا، جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. بورڈ نے میٹرک کے 133 اور انٹر کے لئے 77 امتحانی مراکز کا انتخاب بھی کرلیا ہے

نوابشاہ تعلیمی بورڈ کا قیام 2016ء میں عمل میں آیا تھا، تاہم اس دوران بورڈ کے کئی چیئرمین رہے لیکن کوئی چیئرمین سالانہ امتحانات نہیں کرا سکا، مگر اب موجودہ چیئرمین ڈاکٹر محمد فاروق کے دور میں نوابشاہ بورڈ پہلی مرتبہ امتحان کرانے کے لئے تیار ہے

بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد فاروق نے بتایا کہ نوابشاہ تعلیمی بورڈ کی حدود میں سکھر بورڈ سے ضلع نوشہرو فیروز کے تعلیمی ادارے، میرپورخاص بورڈ سے سانگھڑ کے تعلیمی ادارے اور حیدر آباد بورڈ سے نوابشاہ کے تعلیمی ادارے شامل ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ اس وقت بورڈ سے 113 سرکاری و نجی کالجز جبکہ 430 سرکاری و نجی اسکولز الحاق شدہ ہیں. فی الحال یہ بورڈ صرف 09 مستقل ملازمین کے ساتھ کام کررہا ہے جو مختلف بورڈز سے آئے ہیں جبکہ بورڈ میں آئی بی اے سکھر کے ذریعے بھرتیاں آخری مراحل پر ہیں اور امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی اس کو حتمی شکل دی جائے گی اور کچھ اعلیٰ گریڈ 17اور 18کی اسامیوں کو پہلے ہی مناسب امیدواروں کی سفارش کرنے کے لئے سندھ پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ امیدواروں اور امتحانی مراکز کا قیام آخری مراحل میں ہے اور ایچ ایس ایس سی کے لئے رول نمبروں کی الاٹمنٹ بھی آخری مرحلے میں ہے، اگر اس مرحلے میں کوئی انتظامی تبدیلی ہوئی تو امتحانات متاثر ہوں گے اور طلبہ اور اساتذہ پریشان ہوجائیں گے، نئے بورڈ کا دوسرا بجٹ جون میں پیش کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ بورڈ کی عمارت (کمپلیکس) کے لئے 8 ایکڑ زمین حکومت سے مل چکی ہے اور بورڈ کمپلیکس کے لئے نئی ترقیاتی اسکیم کو اے ڈی پی کی نئی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت کا ‘کے الیکٹرک’ کو مختلف کمپنیوں میں تقسیم کرنے پر غور

Next

فیس بک پر اب کووڈ کو انسانوں کا تیار کردہ قرار دینے کی پوسٹس کی اجازت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme