Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نواز شریف کو واپس لانے کے لیے حکومتی کوششیں شروع

By Akhtar Rasool
دسمبر 19, 2020 2 Min Read
0

پاکستانی حکومت نے علاج کے لیے برطانیہ گئے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو  پاکستان واپس لانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے برطانیہ کے ساتھ ‘حوالگی معاہدہ‘ کرنے کے لیے قانونی عمل شروع کر دیا ہے اور اس معاہدے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس پاکستان لانے کی راہ ہموار ہو جائے گی

واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب رواں ماہ کے آغاز پر ایک پاکستانی عدالت نے سابق وزیراعظم کو مفرور قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بدعنوانی کے دیگر الزامات کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان آنے سے گریزاں ہیں۔ سابق وزیراعظم پاکستان اس وقت لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہے ہیں۔

انٹرویو میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ نواز شریف کی طرح کے مجرموں کو وہاں رہنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ نواز شریف کو سن دو ہزار اٹھارہ میں بدعنوانی اور  منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انہیں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے پہلے بھی یہ کوشش کی اور آئندہ بھی یہ کوشش جاری رکھیں گے

خیال رہے کہ فی الحال پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ کوئی حوالگی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ اس صورتحال پر برطانوی حکام فی الحال خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔اس طرح  کا کوئی بھی معاہدہ کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں اور ایسے کسی معاہدے کو برطانوی پارلیمان میں بھی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ تجزیہ نگار وزیر اطلاعات شبلی فراز کی اس بات کو نو من تیل نکلنے پر رادھا کے ناچنے سے تعبیر کر رہے ہیں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻠﯽ ﻣﯿﮉﯾﺎ ﻧﮯ ﻧﻮﺍﺯﺷﺮﯾﻒ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻞ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﺭﮨﻨﻤﺎ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺑﺘﺎ ﺩﯾﺎ

Next

جانچ پڑتال کے بعد پچاس پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیے گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme