Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نوری آباد کے قریب وین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

By Akhtar Rasool
ستمبر 27, 2020 2 Min Read
0

ایم نائن (سپرہائی وے) پر نوری آباد کے قریب پیش آنے والے افسوسناک وین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے  جب کہ  حادثے کے مزید چار زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد سے کراچی آنے والی مسافر ہائی ایس وین نوری آباد کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی. حادثے کے نتیجے میں  جھلس کر جاں بحق ہونے والے ماسافروں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے

ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب پٹھان نے واقعے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی وین کے آگے چلنے والی گاڑی کا بونٹ نکل کر پیچھے کی جانب آیا، جو شبہ ہے کہ وین کے ونڈ اسکرین سے ٹکرایا یا پہیوں میں آ کر پھنس گیا، جس کے باعث ہائی ایس وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے کچے میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں آگ بھڑک گئی اور اس میں سوار افراد جھلس کر جاں بحق و زخمی ہوئے

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں وین کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ حادثے کا سبب بننے والی کار کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے اطراف کی تمام ورکشاپس پر کار کا سراغ لگانے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں

ذرائع کے مطابق مسافر وین تیز رفتاری میں  موٹر وے پر سفر کر رہی تھی کہ کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتے ہوئے ہائی وے سے نیچے کھائی میں جاری، گرنے کے بعد وین کے اندر موجود سلنڈر ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وین میں آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

وین کے شیشے ٹوٹنے سے دو مسافر جان بچانے میں کامیاب ہو گئے لیکن وین میں سوار 5 خواتین 2 بچوں سمیت 13 افراد جل کر راکھ ہوگئے جب کہ 6 مسافر جھلس کر زخمی ہو گئے

ذرائع کے مطابق موقع پر ریسکیو نہ ملنے پر مسافروں کی ہلاکتیں زیادہ ہوئیں جب کہ اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس نے پہنچ کر ایف ڈبلیو او کی فائر بریگیڈ طلب کی جس نے آگ پر قابو پا لیا، موٹر وے پولیس نے ایدھی کی مدد سے لاشوں کو نکال کر نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کیا جب کہ 6 زخمیوں  کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

منشیات کے اثرات، بلیدہ گرینڈ جرگہ اور ہماری ذمہ داریاں

Next

کراچی میں کورونا، ایک نئی حیران کن تحقیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme