Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نوم چومسکی کہتے ہیں ”عمران کے خلاف سازش کے بامعنی شواہد تو نہیں، لیکن اسے رد نہیں کیا جا سکتا“

By Akhtar Rasool
اپریل 25, 2022 2 Min Read
0

حال ہی میں ماہر لسانیات اور بین الاقوامی سطح پر دیگر ممالک میں امریکی مداخلت کے شدید ناقد پروفیسر نوم چومسکی نے عمران خان کی حکومت گرانے اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں امریکی کردار اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے

پروفیسر نوم چومسکی نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کے خلاف سازش کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جاسکتا لیکن انہوں نے اس سازش کے کوئی ’بامعنی شواہد‘ نہیں دیکھے

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر کے سفارتی مراسلے کو کس طرح دیکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے کوئی ’ٹھوس ثبوت‘ نہیں سمجھتے

پروفیسر نوم چومسکی اس حوالے سے کہتے ہیں ’اس منطق کے مطابق تو پھر دنیا بھر میں تواتر سے حکومتوں کی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ یہ بے معنی ہے۔‘

دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے امریکہ میں پاکستانی سفیر اسد مجید کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کو چھپا کر رکھنے اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سفیر اسد مجید پر دباؤ ڈالنے کی خبروں کی تردید کی ہے

پاکستان میں لیٹر گیٹ کا معاملہ سامنے آنے کے پانچ ہفتے بعد پیر کو ہونے والی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے بھیجے گئے ٹیلی گرام کو سابق وزیر خارجہ سے چھپانے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ’ٹیلی گرام جوں ہی موصول ہوا اسے مناسب طریقے سے متعلقہ افراد کے سامنے رکھا گیا‘

اس سوال پر کہ امریکہ میں سفیر اسد مجید نے تجویز کیا تھا کہ امریکی سفیر کو بلا کر وضاحت طلب کی جائے تو دفتر خارجہ نے ڈی مارش کرنے میں تاخیر کیوں کی؟ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ’قیادت کی جانب سے ہدایات ملتے ہی دفترخارجہ نے ڈی مارش کر دیا۔‘

ترجمان نے کہا ’اسد مجید کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبریں بھی مکمل طور پر بے بنیاد تھیں اور ہیں۔ کمیٹی اجلاس میں سفیر اسد مجید پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔‘

ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اعلامیہ سے واضح ہے کہ سفیر نے کمیٹی کو بریف کیا۔
’ان سے انکوائری کا کوئی سوال ہی نہیں تھا۔ اسد مجید نے واشنگٹن میں اپنی مدت سفارت مکمل کی۔ اب وہ برسلز میں اپنے ایگریما کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں‘

Tags:

Conspiracy against ImranNoam ChomskyPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عدالت مجھ سے حلف لینے کے لیے حکم جاری کرے، حمزہ. آنکھیں بند کر کے پراسیس مکمل نہیں کر سکتا: گورنر پنجاب کا صدر کو خط

Next

سپریم کورٹ کے جج کہتے ہیں ”پاکستان میں انصاف بڑی بولی دینے والے کےلئے بک رہا ہے“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme