Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

نو دریافت شدہ عجیب دھات کو سمجھنا سائنس دانوں کے لیے دردِ سر بن گیا

By Akhtar Rasool
جنوری 14, 2022 4 Min Read
0

کراچی – سائنس دانوں نے ایک نئی ’عجیب دھات‘ دریافت کی ہے، جس کی خصوصیات کو سمجھنے سے وہ قاصر ہیں

لیکن یہ دریافت ایک ایسے مظاہر قدرت کی وضاحت کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے، جس نے محققین کو دہائیوں سے پریشان کر رکھا ہے

اس مسئلے کو حل کرنے سے سائنس کے میدان میں کئی طرح کی کامیابیاں مل سکتی ہیں، جیسا کہ بجلی کے نقصان کے بغیر کام کرنے والے پاور گرڈ اور کوانٹم کمپیوٹر وغیرہ

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ کائنات کی کچھ بنیادی اکائیوں (constants) سے بھی جڑا ہوا ہے اور اس طرح ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ کائنات کا نظام اصل میں کیسے چل رہا ہے

زیادہ تر دھاتیں جیسے تانبے اور چاندی کی خصوصیات قابل فہم ہوتی ہیں اور ہم پیش گوئی کرسکتے ہیں کہ یہ کس طرح برتاؤ کرتی ہیں، مثال کے طور پر سائنس دان جانتے ہیں کہ ان کو گرم یا ٹھنڈا کرنے پر ان کی برقی موصلیت (conductivity) کی صلاحیت کیسے بدل جاتی ہے

مگر حال ہی میں سائنس دان ایک الگ قسم کے دھاتی مواد پر تحقیق کر رہے ہیں، جسے ’عجیب دھات‘ (strange metal) کے نام سے جانا جاتا ہے

حیرت انگیز طور پر یہ مواد معمول کے برقی قواعد کے مطابق برتاؤ کرتے نظر نہیں آتے، جس سے سائنس دانوں کی دلچسپی دوگنا بڑھ گئی ہے، کیونکہ یہ کوانٹم دنیا کے اشارے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے مظاہرِ قدرت کو بھی سمجھنے کا ایک طریقہ ہو سکتے ہیں، جن کی مکمل وضاحت ہونا ابھی باقی ہے

سائنسدانوں نے اب اس دھات کی ایک اور عجیب و غریب خصوصیت تلاش کرلی ہے، جو بذاتِ خود ایک اور حل طلب معمہ ہے۔ اس مادے میں باقی دھاتوں کے معمول کے برعکس برقی چارج الیکٹرانز میں نہیں، بلکہ کوپر پیئرز میں موجود ہوتا ہے، جو لہروں کی طرح ہوتے ہیں

واضح رہے کہ الیکٹران ذرات کی ایک ایسی کلاس کا حصہ ہیں، جسے فریمیون (جس میں الیکٹران، پروٹان، نیوٹران وغیرہ شامل ہیں) کہتے ہیں اور کوپر پیئرز دراصل بوزون (جس میں فوٹان شامل ہیں) ہیں، جو بہت مختلف طریقے سے برتاؤ کرتے ہیں۔ بوزون والے نظام میں دھات کا عجیب برتاؤ کبھی نہیں دیکھا گیا

اس دریافت سے آخر کار کئی دہائیوں پر محیط اس اسرار کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ دھات کا یہ عجیب و غریب برتاؤ دراصل کیوں ہوتا ہے

اس ضمن میں براؤن یونیورسٹی میں فزکس کے پروفیسر اور نئی تحقیق کے مصنف جم ویلز کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر یہ دو مختلف قسم کے ذرات ہیں، جن کے رویے ابھی تک راز ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ دھات کے عجیب رویے کی وضاحت کرنے والا کوئی بھی نظریہ ان دونوں ذرات کے لیے مخصوص نہیں ہو سکتا۔ اسے اس سے بھی زیادہ بنیادی ہونا چاہیے

واضح رہے کہ Signatures of a strange metal in a bosonic system کے عنوان سے اس تحقیق کی تفصیلات سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہوئی ہیں

کوپریٹس (cuprate) نامی مادے کی ایک نئی قسم کی دریافت کے بعد سے اس دھات کا عجیب و غریب رویہ تیس سالوں سے سائنس دانوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے، جو دوسری دھاتوں کی طرح کام نہیں کرتا

جب عام دھاتوں کو گرم کیا جاتا ہے، تو ان کی مزاحمت بڑھ جاتی ہے یہاں تک کہ ایک خاص مقام پر زیادہ درجہ حرارت کا مطلب ہے کہ یہ مزاحمت مستقل ہو جاتی ہے لیکن کوپریٹس میں ایسا نہیں ہوتا اور عجیب دھاتیں متوقع اصولوں پر پورا نہیں اترتیں

محققین اب تک نہیں جان پائے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ لیکن وہ جانتے ہیں کہ یہ دو مختلف کانسٹنٹس سے جڑا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ایک حرارت کی حرکت سے پیدا ہونے والی توانائی سے متعلق ہے اور دوسرا پلانکس کانسٹنٹ، جو روشنی کے ذرات کی توانائی سے متعلق ہے

ویلز نے کہا: ’لوگوں نے ان عجیب دھاتوں کے بارے میں جاننے کے لیے بلیک ہولز کو سمجھنے کے لیے استعمال ہونے والے ریاضیاتی طریقوں کو استعمال کیا ہے، لہٰذا ان مواد میں بہت کچھ بنیادی طبیعیات کے مطابق ہی ہو رہا ہے۔‘

یہ بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کہ یہ کیوں ہو رہا ہے سائنس دانوں نے ایک کوپریٹ مواد کا استعمال کیا جس میں کوپر پیئرز بنانے کے لیے چھوٹے سوراخ تھے۔ انہوں نے اسے ٹھنڈا کیا اور دیکھا کہ اس کی برقی موصلیت کس طرح بدلتی ہے۔ اس سے پتہ چلا کہ یہ فریمیونک عجیب دھاتوں کی طرح برتاؤ کر رہی ہے۔

یہ اس بات کی وضاحت نہیں کرتی کہ یہ عجیب برتاؤ کہاں سے آرہا ہے، لیکن یہ ان کے لیے معلومات کا ایک نیا رخ فراہم کرتا ہے تاکہ اسے بہتر طریقے سے سمجھنے کی کوشش کی جا سکے۔

جم ویلز کا کہنا ہے کہ ”نظریہ سازوں کے لیے یہ ایک چیلنج رہا ہے کہ وہ عجیب دھاتوں کے برتاؤ کی وضاحت کریں۔ ہمارا کام ظاہر کرتا ہے کہ اگر آپ عجیب دھاتوں میں چارج ٹرانسپورٹ کا ماڈل بنانے جا رہے ہیں، تو اس ماڈل کا اطلاق فریمیون اور بوزون دونوں پر ہونا چاہیے حالانکہ اس قسم کے ذرات بنیادی طور پر مختلف اصولوں کے تحت عمل کرتے ہیں۔“

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رینجرز نے تین دہائیوں بعد بوائز ہاسٹل کا ایک بلاک کراچی یونیورسٹی کے حوالے کردیا

Next

دریائے سندھ کے کچھوؤں کو ’سُوپ‘ بننے سے بچانے کی کوشش

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme