Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نگران وزیراعظم کے لیے نامزد جسٹس (ر) گلزار احمد کون ہیں؟

By Akhtar Rasool
اپریل 5, 2022 2 Min Read
0

اسلام آباد – دو سال تک پاکستان کے چیف جسٹس رہنے والے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام وزیراعظم عمران خان نے نگران وزیراعظم کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان اور شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں نگران وزیراعظم کے لیے تین نام مانگے تھے، تاہم شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کی نامزدگی کے عمل میں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے

دو ماہ قبل ریٹائر ہونے والے جسٹس گلزار احمد کا تعلق سندھ کے دارالحکومت کراچی سے ہے اور انہوں نے 21 دسمبر 2019ع کو چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھایا تھا، جب کہ وہ دو سال ایک ماہ تک اس عہدے پر تعینات رہے۔

جسٹس (ر) گلزار احمد 16 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بنے تھے اور انہوں نے آٹھ سال تک عدالت عظمیٰ میں کئی اہم مقدمات سنے۔ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے والے پانچ رکنی بینچ میں بھی شامل تھے

گلزار احمد 2 فروری 1957ع کو کراچی کے نامور وکیل نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے کراچی کے ایس ایم لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 18 جنوری 1986 کو بطور وکیل اپنے پیشے کا آغاز کیا، جبکہ چار اپریل 1988ع کو ہائی کورٹ کی وکالت شروع کی

جسٹس (ر) گلزار احمد نے بطور چیف جسٹس پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا، جب انہوں نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کی

بطور چیف جسٹس ان کی توجہ کراچی کے مسائل اور تجاوازت کے خلاف آپریشن پر زیادہ مرکوز رہی۔ جسٹس گلزار احمد نے تجاوازات کے خلاف آپریشن کیس میں نسلہ ٹاور اور مدینہ مسجد گرانے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کی وجہ سے ان پر خاصی تنقید بھی ہوئی

جسٹس (ر) گلزار احمد نے بطور جج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی تھی اور بنچ میں شامل نہیں ہوئے تھے

اس کے علاوہ جسٹس (ر) گلزار احمد نے سانحہ پشاور کیس میں ایک بار وزیراعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا تھا اور وہ پیش بھی ہوئے

جسٹس (ر) گلزار احمد کو صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2002ع میں سندھ ہائی کورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا

وہ ان ججز میں شامل تھے جنہوں نے 2007ع میں سابق صدر پرویز مشرف کے دوسرے عبوری آئینی حکم نامے کے تحت حلف نہیں لیا۔ اس کے بعد وہ 2011ع میں سپریم کورٹ کے جج بنے تھے

انہوں نے سینیٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن کروانے کے بارے میں صدارتی ریفرنس کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے مؤقف کو درست تسلیم کیا تھا.

Tags:

PakistanTake care Prime Minister
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”رات بھر آرٹیکل 6 کی تیاری کی اور پیپر میں آرٹیکل 5 آ گیا“ اپوزيشن کے بچے پر کیا بیتی؟

Next

خاتونِ اول کی قریبی دوست فرح خان خبروں میں کیوں ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme