Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

نیب کی سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ اور ریونیو افسران کے خلاف ریفرنس کی سفارش

By Akhtar Rasool
جولائی 12, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : نیشنل اکاؤنٹبلٹی بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف، سابقہ چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ملزمان ہیں

تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا

جب کہ ریجنل بورڈ نے دو ریفرنسز دائر کرنے اور دو شکایات کو انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی، اور نیب کا کہنا ہے کہ ان تمام منظور شدہ مقدمات میں ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا

نیب کےمطابق بورڈ نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ، بورڈ آف ریونیو کے افسران و عہدیداران اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی، سابق ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ ملزم غلام مصطفی پھل، ڈپٹی کمشنر اور ای ڈی او  آصف میمن اور دیگر قیمتی سرکاری زمین کو کوڑیوں کی نرخ غیر قانونی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا

نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بورڈ نے بورڈ آف ریونیو کے افسران و عہدیداران اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی اور کہا کہ ملزمان سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف، سابق چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے سرکاری خزانے کو 11 ملین امریکی ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بورڈ نے ڈپٹی کمشنر، ضلع غربی کراچی ملزم فیاض سولنگی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی اجازت دی، ملزم فیاض سولنگی پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے.

Tags:

CaseHafiz ShiekhNAB
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یوٹیوب نے صارفین کو ’نئے چینلوں‘ سے متعارف کرانے کا آپشن پیش کردیا

Next

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مشکوک شخص اور صوابی میں دو خواتین عدالت میں اسلحے سمیت گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme