Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

وائی فائی اسپیڈ کا انقلاب بہت جلد…

By Akhtar Rasool
جنوری 21, 2022 3 Min Read
0

کراچی – وائی فائی انٹرنیٹ کی اسپیڈ سے نالاں صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس وائرلیس کمیونیکشن میں جلد بڑی تبدیلی آ رہی ہے

وائی فائی بینڈ 1989 میں سامنے آئے تھے اور اس وقت سے اب تک اس کے اسپیکٹرم یا فریکوئنسی بینڈ میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے، مگر اب بھی یہ کافی نہیں لگتا

2019ع میں وائی فائی 6 اور 2020 میں وائی فائی 6 ای کے بعد اب وائی فائی 7 پر کام کیا جارہا ہے

اس نئے وائی فائی اسٹینڈرڈ کو ابھی 801.11be کا نام دیا گیا ہے، جس میں ایکسٹریملی ہائی تھروپٹ (ای ایچ ٹی) پر توجہ دی جارہی ہے، تاکہ زیادہ ڈیٹا اسپیڈ کے ساتھ ریئل ٹائم ایپس کو متعارف فراہم کی جاسکے

انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس انجنیئرز (آئی ای ای ای) کے ورکنگ گروپ کے مطابق اس سے ورچوئل ریئلٹی، اگیومینٹڈ ریئلٹی، گیمنگ اور گھروں میں کام کرنے جیسے سروسز کو مدد مل سکے گی

وائی فائی 6 کے بیشتر راؤٹرز 9.6 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ کو سپورٹ کرتے ہیں، جبکہ وائی فائی 5 میں یہ 3.5 جی بی پی ایس تھی

وائی فائی 6 ای کافی حد تک وائی فائی 6 پر مبنی ہے مگر وائی فائی 7 کی ابتدائی مسودے کی تفصیلات چونکا دینے والی ہیں

وائی فائی 6 میں اگر ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ 9.6 جی بی پی ایس ہے تو وائی فائی 7 میں یہ زیادہ سے زیادہ 46 جی بی پی ایس ہوگی

اسی طرح چینیل بینڈودتھ 160 میگا ہڑتز کے مقابلے میں 320 میگا ہرٹز ہوگی جبکہ فل بینڈ ودھ چینیل کی تعداد 7 کی بجائے 6 ہوگی

ملٹی یوزر MIMO 8 کی بجائے 16، ڈیٹا ٹرانسمیشن 1024 کیو اے ایم کی بجائے 4096 کیو اے ایم ہوگی

اگر واقعی 46 جی بی پی ایس ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ دستیاب ہو، جو کہ حقیقی زندگی میں 40 جی بی پی ایس تک ہی ممکنہ طور پر دستیاب ہوگی

ایسی صورت میں بھی 25 جی بی بلیو رے کوالٹی فلم فائل کو محض چند سیکنڈوں میں ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہوگا

اسی طرح چینلز اور بینڈ ودتھ کی عداد کئی ڈیوائسز کے درمیان ڈیٹا ایکسچینج کپر اثرانداز ہوگی

وائی فائی 7 میں 16 انٹیناز ڈیٹا کو ریسیو اور ٹرانسمیٹ کرسکیں گے اور خیال رہے کہ بیشتر فونز اور لیپ ٹاپس میں 2 انٹینا ریسیو اور 3 ٹرانسمیٹنگ کے لیے ہوتے ہیں

تو زیادہ انٹینا والے راؤٹرز سے مزید ڈٰوائسز کو زیادہ ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ مل سکے گی اور انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہونے کے مسائل کا سامنا بھی کم از کم ہوگا

سوال یہ ہے کہ وائی فائی 7 کب تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے؟ تو فی الحال تو یہ ابتدائی تفصیلات کے مرحلے میں ہے اور عام لوگوں تک پہنچنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، ابھی تو وائی فائی 6 ای بھی سب کو دستیاب نہیں

مگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے وائی فائی 7 پر ابھی سے کام کیا جارہا ہے اور حال ہی میں میڈیا ٹیک نے اعلان کیا تھا کہ وہ وائرلیس کمیونیکشن کے نئے اسٹینڈرڈ کے فیچرز کے مظاہرے کا آغاز کررہی ہے، مگر اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں

کمپنی کے مطابق وائی فائی 7 والی چند ڈیوائسز متوقع طور پر 2023 میں مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی، مگر وہ پروٹوٹائپ یا بزنس ڈوائسز ہوں گی

Tags:

Wifi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مطالبات منظور نہ ہونے‘ پر حق دو بلوچستان تحریک نے پھر دھرنا دے دیا

Next

”ڈالر 200 روپے تک جا سکتا ہے؟“ ایکسچینج کمپنیوں کا خدشہ یا دھمکی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme