Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

By Akhtar Rasool
اگست 15, 2021 2 Min Read
0

کراچی : ماہرین نے واٹس ایپ صارفین کو ہیکنگ سے بچنے کے لیے کچھ مفید تجاویز دی ہیں جن پر عمل کرکے ڈیٹا چوری ہونے سے بچا سکتا ہے

ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہیکرز واٹس ایپ کے دو ارب سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرکے ان کا ڈیٹا چوری کرنا چاہتے ہیں

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہو جائے تو support@whatsapp.com پر ایک پیغام بھیج کر حکام کو مطلع کریں۔ اس ای میل میں اپنے اکاؤنٹ پر درج فون نمبر کا ذکر ضرور کریں

جبکہ اس کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کریں، اسے پھر ڈاؤن لوڈ کریں، دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں، یہ عمل دن میں کئی بار دہرائیں تاکہ ہیکرز الجھ سکیں۔ صارفین کو اپنے اکاؤنٹ میں (log in) ہونے کی کوشش کا مشورہ بھی دیا گیا ہے

میسج یا فون کے ذریعے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی آگاہ کرنا ضروری ہے کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے، وہ اس صورتحال میں کسی پیغام کا جواب نہ دیں

ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ واٹس ایپ کے ٹو سٹیپ ویریفکیشن فیچر کو بھی آن کر لیں

اس کے علاوہ صارفین واٹس ایپ کے ایپلی کیشن ڈیٹا فیلڈ میں اپنا فون نمبر درج کرکے (Dual) فیچر آن کریں

اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر کوئی ہیکر آپ کے فون سے چھیڑ خانی کی کوش کرے گا تو ایپلی کیشن آپ کو 6 ہندسوں کا کوڈ بھیجے گی، اس سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ کوئی آپ کا فون ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے

خیال رہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد اپنے صارفین کو ایک ماہ کا وقت دیتا ہے، جس میں فائلز اور میڈیا کو ری سٹور کیا جا سکتا ہے، اس کے بعد یہ ڈیٹا واٹس ایپ کے بیک اپ سے ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا جاتا ہے.

Tags:

HackerHackingWhatsappWhatsApp Hacking
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی: ٹرک دھماکا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی.

Next

طالبان کابل میں داخل ہو گئے، افغان وزارت داخلہ کی تصدیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme