Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں انقلابی فیچر متعارف، انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلانا ممکن

By Akhtar Rasool
جنوری 10, 2023 3 Min Read
0

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلیکیشن واٹس نے اب تک کا انقلابی فیچر متعارف کراتے ہوئے ’پراکسی سپورٹ‘ متعارف کرا دی ہے، جس کے بعد اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلانا ممکن بن گیا ہے

جی ہاں، آپ نے بلکل صحیح پڑھا۔۔ واٹس ایپ نے سال 2023ع کے آغاز میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کو متعارف کراتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اب ایپلیکیشن کو ’پراکسی سپورٹ‘ کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے

واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس وقت ایران سمیت متعدد ممالک میں لوگوں کو ایک دوسرے سے منقطع کرنے کے لیے انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا ہے یا پھر واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس کو بلاک کردیا گیا ہے، جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی بحالی اور لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کروانے کے لیے ہی واٹس ایپ پراکسی سپورٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کی مدد سے لوگ انٹرنیٹ کی بندش اور ایپس پر پابندی کے باوجود واٹس ایپ کو آسانی سے استعمال کر سکیں گے

واٹس ایپ کے مطابق پراکسی سپورٹ کے باوجود صارفین کے میسیجز اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی، یعنی انہیں واٹس ایپ اور میٹا سمیت پراکسی سرور نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی سن سکیں گے۔

پراکسی سپورٹ کیا ہے؟

آسان الفاظ میں پراکسی سپورٹ کا مطلب یہ ہے کہ جن علاقوں یا ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس کو بند کیا گیا ہوگا یا پھر وہاں پر واٹس ایپ پر پابندی ہوگی، وہاں کے لوگ مذکورہ فیچر کے تحت آسانی سے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے

اس فیچر کے تحت واٹس ایپ خود انٹرنیٹ فراہم نہیں کرے گا بلکہ دنیا کی مختلف ’فلاحی تنظیموں‘ کی جانب سے بنائے گئے پراکسی نیٹ ورک سرور مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے

پراکسی انٹرنیٹ سرور نہ صرف انٹرنیٹ فراہم کریں گے بلکہ یہ واٹس ایپ پر پابندی کے باوجود اسے وہاں چلانے کے قابل بنائیں گے

دنیا کی متعدد ’فلاحی اور انسانی حقوق تنظیموں‘ نے مفت پراکسی انٹرنیٹ سرور بنا رکھے ہیں، جو کہ دنیا بھر کے ممالک کو مفت انٹرنیٹ اور دیگر سروسز فراہم کر رہے ہیں

مذکورہ پراکسی انٹرنیٹ سروسز مفت ہوتے ہیں اور یہ انٹرنیٹ کنیکشنز کے بغیر ہی کام کرتے ہیں لیکن ایسے سرورز کے لیے صارفین کو پہلے معلومات حاصل کرنی پڑے گی

پراکسی سپورٹ فیچر کیسے آن کیا جا سکتا ہے؟

عام طور پر مذکورہ فیچر ان ہی علاقوں میں کام کرے گا، جہاں حکومت یا انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیٹ پر بندش لاگو کی گئی ہوگی اور وہاں واٹس ایپ پر بھی پابندی ہوگی

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنی واٹس ایپ سیٹنگ میں جانا ہوگا

واٹس ایپ سیٹنگ کے بار کو کلک کرنے کے بعد ’اسٹوریج اینڈ ڈیٹا‘ کو کلک کرنا ہوگا، جہاں بالکل آخر میں ’پراکسی سیٹنگ‘ کا آپشن ہوگا

صارف کو ’پراکسی سیٹنگ‘ پر کلک کرنا ہوگا، جس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی، جہاں پراکسی سیٹنگ کو آن کرنا ہوگا

پراکسی سیٹنگ کو آن کرنے کے بعد سسٹم ’پراکسی سرور‘ کو استعمال کرنے کا پوچھے گا اور اس کے لیے صارفین کو پہلے پراکسی انٹرنیٹ سرور کو ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا

یعنی صارفین کو سب سے پہلے ’فری پراکسی انٹرنیٹ سرور‘ کو اپنے فون میں ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ واٹس ایپ سیٹنگ میں جا کر اس پراکسی سرور کو واٹس ایپ کے ساتھ کنیکٹ کر پائے گا

اس فیچر کے لیے سب سے مشکل بات یہ ہے کہ صارف کو پہلے سے یہ علم ہونا چاہیے کہ مفت پراکسی انٹرنیٹ سرور کون سے ہیں اور سب سے زیادہ محفوظ سرور کون سا ہے؟

اس ضمن میں واٹس ایپ صارفین کی کوئی رہنمائی نہیں کرے گا کہ کون سا پراکسی سرور محفوظ ہے۔

صارفین کو پہلے سے ہی ایسے پراکسی سرورز ڈاؤنلوڈ کرنے پڑیں گے، جو ہنگامی صورتحال میں کام آ سکیں گے۔

Tags:

new features of whatsappnew update whatsappnew whatsapp updatenew whatsapp update 2023proxy whatsappWhatsappwhatsapp latest updatewhatsapp new featureswhatsapp new updatewhatsapp new update 2023whatsapp new update featureswhatsapp new updateswhatsapp proxywhatsapp proxy featurewhatsapp proxy settingswhatsapp proxy settings androidwhatsapp proxy updatewhatsapp trickswhatsapp updatewhatsapp updates new features
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میسی اور رونالڈو سعودی عرب میں دوستانہ میچ میں مدمقابل ہونگے

Next

جب معروف اداکار میتھیو پیری نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی پٹائی کی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme