Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر میسیج بھی کریں اور سامنے آپ کا نمبر بھی نہ جائے۔۔ نیا فیچر متعارف ہونے کا امکان

By Akhtar Rasool
مئی 26, 2023 2 Min Read
0

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ صارفین کے موبائل فون نمبر کی پرائیویسی کے لیے ایک اور زبردست فیچر جلد متعارف کروانے جا رہا ہے

اطلاعات ہیں کہ کمپنی کی جانب سے صارفین کی سیکیورٹی کو مزید محفوظ رکھنے کے لیے ایک اور نیا فیچر جلد متعارف ہوگا

اس فیچر کی تفصیلات کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اگر آپ کسی دوسرے صارف کو پیغام بھیجنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا نمبر اس صارف تک نہ پہنچے تو اس کے لیے جلد ہی نیا فیچر سامنے آنے والا ہے

اگر کوئی نامعلوم شخص ہمیں واٹس ایپ پر پیغام بھیجتا ہے تو واٹس ایپ کے چیٹ باکس پر ہمیں اس کے نام کے بجائے صرف نمبر ظاہر ہوتا ہے، اس شخص کی شناخت کے بعد ہی ہم نمبر کو نام کے ساتھ سیو (save) کرتے ہیں اور بعض اوقات کچھ لوگ کام سے متعلق کسی نامعلوم صارف سے رابطہ کرنے پر گھبراتے ہیں کہ شاید ان کے موبائل نمبر کا غلط استعمال نہ ہو۔۔ لیکن اب جلد ہی ان کی یہ پریشانی دور ہونے والی ہے

واٹس ایپ کی ویب سائٹ کے مطابق اگر آپ ایسے شخص کو پیغام بھیجنے والے ہیں، جن کے موبائل میں آپ کا نمبر سیو نہیں تو آپ کا پیغام اس نامعلوم شخص کے موبائل پر پہنچنے پر اسکرین پر صرف آپ کا user name ظاہر ہوگا اور آپ کا موبائل فون نمبر ظاہر نہیں ہوگا

آسان الفاظ میں اس کا مطلب یہ ہے کہ نامعلوم شخص کا واٹس ایپ میسج آنے پر اس کا نمبر ظاہر ہونے کے بجائے صرف نام ظاہر ہوگا، یعنی آپ اس شخص کا نمبر نہ کسی کو فارورڈ کر سکتے ہیں اور نہ آپ خود جان سکتے ہیں، میسج کا رپلائی کرنے پر آپ کا موبائل فون نمبر بھی اس دوسرے صارف کو ظاہر نہیں ہوگا

اس نئے فیچر کی مدد سے موبائل فون نمبر کی پرائیویسی برقرار رہے گی اور صارف کا نمبر بلاضرورت کسی دوسرے شخص کو معلوم نہیں ہو سکے گا

لیکن واضح رہے کہ اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے، اس لیے ابھی اسے متعارف نہیں کروایا گیا

فیچر متعارف ہونے کے بعد صارف اپنے موبائل نمبر پھیلنے کے خطرے کے بغیر کسی بھی شخص سے رابطہ کر سکتے ہیں اور بزنس مین کے علاوہ دیگر سے باآسانی پرائیویٹ رابطہ کر سکتے ہیں۔

Tags:

10 amazing whatsapp new featuresnew whatsapp featuresnew whatsapp useful featurestop 10 whatsapp featurestop whatsapp featuresWhatsappWhatsapp Featureswhatsapp features 2022whatsapp features 2023whatsapp hidden featureswhatsapp new featureswhatsapp new features 2023whatsapp new updatewhatsapp secret featureswhatsapp tipswhatsapp tips and trickswhatsapp trickswhatsapp upcoming featureswhatsapp upcoming features 2023
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

انجان نگر میں کھلی ایک کھڑکی (اطالوی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

اینڈرائڈ صارفین پلے اسٹور پر موجود اس ایپ سے ہوشیار رہیں!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme