Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر ڈیٹا ٹرانسفر کا سب سے آسان فیچر پیش

By Akhtar Rasool
جولائی 4, 2023 2 Min Read
0

معروف انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ پر ڈیٹا یا چیٹ ٹرانسفر کا اب تک کا سب سے تیز اور آسان فیچر پیش کیا گیا ہے، جس سے صارفین انتہائی کم وقت میں اور آسانی سے ڈیٹا ایک سے دوسرے فون میں منتقل کر سکیں گے

اگرچہ اس وقت بھی واٹس ایپ پر ایک سے دوسرے فون میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنا ممکن ہے، تاہم اب اس کا سب سے آسان طریقہ پیش کیا گیا ہے

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے اپنی فیسبک پوسٹ میں ایک سے دوسرے موبائل میں جلد سے جلد ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے طریقے کی وڈیو بھی شیئر کی ہے

مزید برآں واٹس ایپ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بھی اس کی تصدیق کی گئی کہ ڈیٹا ٹرانسفر کا نیا فیچر پیش کر دیا گیا ہے

نئے فیچر کے تحت کوئی بھی صارف نئے فون پر پرانے فون سے واٹس ایپ ڈیٹا کو وائی فائی اور کیو آر کوڈ اسکین کی مدد سے چند سیکنڈز میں ٹرانسفر کر سکے گا

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی بھی صارف کو پرانی ڈیوائس پر واٹس ایپ اوپن کر کے سیٹنگز میں جا کر چیٹ پر کلک کرنا ہوگا، جہاں چیٹ ٹرانسفر کا آپشن ہوگا

وہاں ٹرانسفر چیٹ کے آپشن پر کلک کرنے سے نئے فون سے کیو آر کوڈ کو پرانے فون سے کاپی کرنے سے واٹس ایپ کا تمام چیٹ ڈیٹا نئے فون میں ٹرانسفر ہو جائے گا

تاہم اس نئے فیچر میں بھی یہ مشکل ہوگی کہ کوئی بھی اینڈرائڈ موبائل صارف آئی او ایس کے فون پر ڈیٹا ٹرانسفر نہیں کر سکے گا، یہی صورتحال آئی او ایس صارفین کو بھی درپیش ہوگی

نئے فیچر کے تحت بھی اینڈرائڈ صارفین اینڈرائڈ جب کہ آئی او ایس صارفین آئی او ایس ڈیوائس پر ہی چیٹ کو منتقل کر سکیں گے۔

Tags:

android whatsapp to iphone transferhow to transfer data from android to iphonehow to transfer whatsapp from android to iphonehow to transfer whatsapp messages from android to iphoneicarefone for whatsapp transfertransfer whatsapptransfer whatsapp chats from android to iphonetransfer whatsapp from android to iphonetransfer whatsapp messages from android to iphonewhatsapp transferwhatsapp transfer from android to iphonewhatsapp transfer iphone to android
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’جب آنچل بنے پرچم‘ : ایم آر ڈی تحریک کی خواتین

Next

آسٹریلیا ڈپریشن کا علاج متازع نشہ آور ادویات سے کرنے کی اجازت دینے والا پہلا ملک بن گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme