Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کو اب اسمارٹ واچ میں استعمال کرنا ممکن

By Akhtar Rasool
جولائی 22, 2023 2 Min Read
0

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ کو اینڈرائڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرا دیا گیا ہے، اب تمام اینڈرائڈ ویئر او ایس 3 اور اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم رکھنے والی واچز پر ایپ کو استعمال کیا جا سکے گا

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے بانی مارک زکربرگ نے 19 جولائی کو جاری بیان میں بتایا کہ اب میسیجنگ ایپ کو اسمارٹ واچز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا

کمپنی نے چند ماہ قبل اسمارٹ واچز پر واٹس ایپ کی آزمائش شروع کی تھی اور اب اسے عام کر دیا گیا

اینڈرائڈ کے او ایس تھری آپریٹنگ سسٹم والی واچز یا اس سے اپڈیٹ ورژن والی واچز کے صارفین اب اسمارٹ واچز یا موبائل کے پلے اسٹور سے واچز کی واٹس ایپ ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر کے اسے استعمال کرسکیں گے

واچز میں بھی ڈیسک ٹاپ کی طرح واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے موبائل نمبر فراہم کرنا پڑے گا اور صارفین کو واچ اور موبائل پر چھ ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، جسے داخل کرنے کے بعد وہ اپنے اکاؤنٹ پر رسائی حاصل کر سکیں گے

فیچر کے تحت اسمارٹ واچز میں انٹرنیٹ ڈیٹا ہونے کی صورت میں صارفین کو اپنے واٹس ایپ موبائل کی ضرورت نہیں پڑے گی، تاہم واچ کے انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہ ہونے کی صورت میں انہیں موبائل فون کے قریب رہنا پڑے گا

اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین فون کال کرنے سمیت وہ تمام فیچرز استعمال کر سکیں گے، جو ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین استعمال کرتے ہیں

اسمارٹ واچز صارفین واٹس ایپ پر وائس میسیج بھی بھیج سکیں گے اور وڈیوز کو بھی دیکھ سکیں گے، البتہ فوری طور پر اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس اپڈیٹ نہیں کر سکیں گے

واٹس ایپ کی ایپلیکیشن کو اسمارٹ واچز کے لیے پیش کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب اسمارٹ واچز بنانے والی کمپنیاں میسیجنگ ایپلی کیشن کو اپنا حصہ بنائیں گی اور بائی ڈیفالٹ ایپ کو واچز میں دیا جائے گا

واضح رہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں صارفین واٹس ایپ کو اسمارٹ واچز کے لیے پیش کیے جانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اب تمام صارفین کا مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے

واٹس ایپ کے متحرک صارفین کی مجموعی تعداد سوا دو ارب تک ہے، تاہم اسمارٹ واچز پر اتنے صارفین نہیں ہوں گے، کیوں کہ اسمارٹ واچز محدود افراد استعمال کرتے ہیں۔

گوگل، سام سنگ، ایپل، ہواوے اور شیاؤمی سمیت تقریبا تمام موبائلز بنانے والی اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیاں اسمارٹ واچز تیار کرتی ہیں۔

Tags:

get whatsapp massages in any smartwatchhow to download whatsapp app in smartwatchhow to get whatsapp app in smartwatchhow to get whatsapp in any smartwatchhow to get whatsapp in smartwatchhow to get whatsapp massageshow to get whatsapp massages in smartwatchhow to use whatsapp in smart watchhow to use whatsapp in smartwatchin any smartwatch whatsappwhatsapp app in smartwatchwhatsapp in smartwatchwhatsapp massages in smartwatch
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مصنوعی زیورات (فرانسیسی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

تین بہنوں کا قاتل بھائی، جس نے مارنے کا طریقہ پب جی سے سیکھا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme