Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وزیراعظم عمران خان نے کاشت کاروں کیلئے ’کسان پورٹل‘ کا اجرا کر دیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 15, 2021 4 Min Read
0

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے مخصوص ’کسان پورٹل‘ کا اجرا کر دیا

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے پاکستان سٹیزن پورٹل میں کسانوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کوئی مخصوص کیٹیگری نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان کے مسائل متعلقہ اداروں تک داد رسائی کے لیے نہیں پہنچ پا رہے تھے. لہٰذا اس پورٹل کے بعد وزیر اعظم کے زرعی ترقی کے لیے متعین اہداف کے مطابق کسانوں کی امداد اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل میں مدد ملے گی

کسان پورٹل کے تحت وفاق اور صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں میں مجموعی 123 ڈیش بورڈ قائم کر دیے گئے ہیں

اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے محنت کش طبقے میں کسان اور مزدور شامل ہیں جو ہر وقت محنت کرتے اور اللہ سے موسمی حالات ٹھیک رہنے کی دعا کرتے ہیں، ان کی مدد کرنا اللہ کو خوش کرنا ہے کیوں کہ وہ خاص طور پر محنت کش اور کمزور طبقے کی آواز سنتا ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے 90 فیصد سے زائد چھوٹے کسان ہیں، جنہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی آواز ہی طاقت کے ایوانوں تک نہیں پہنچ پاتی، شہروں میں پھر بھی لوگوں کی آواز ہوتی ہے لیکن دیہات میں اس کی آواز کوئی نہیں سنتا اس لیے وہ چپ کر کے ظلم سہتا رہتا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ کسان پورٹل چھوٹے کسانوں کی آواز بنے گا، جو بھی کسان پورٹل پر رجوع کرے گا اس کی شکایات براہ راست چیف سیکریٹری تک پہنچنے گی اور اسے پانی کی دستیابی اور دیگر مسائل حل کیے جائیں گے اور اس چیز کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی طاقتور اس پر ظلم نہ کرے کیونکہ چھوٹے کسانوں پر جھوٹے کیسز بھی بنا دیے جاتے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے انصاف کی تحریک چلائی، انصاف کمزور کو چاہیے ہوتا ہے، طاقتور تو چاہتا ہے کہ میں قانون سے بالاتر رہوں مجھے این آر او مل جائے، چھوٹا آدمی انصاف کی تلاش کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ اس لیے ہماری کوشش تھی کہ ہم کس طرح چھوٹے کسان کو اوپر اٹھائیں، اس کی کیسے مدد کریں اس سے ملک کا بھی فائدہ ہے کیوں کہ جب چھوٹا کسان خوشحال ہوتا ہے تو وہ بیرونِ ملک تو پیسہ نہیں لے کر جائے گا لندن میں فلیٹ نہیں خریدے گا وہ اپنی زمین پر ہی پیسہ لگائے گا

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جتنا ہم کسان کو خوشحال کرتے جائیں گے، ملک کی خوشحالی بڑھتی جاتی ہے. چھوٹے کسان کی مدد کرنا زیادہ ضروری اس لیے ہے کہ ساری تحقیق یہ بتاتی ہے کہ وہ چھوٹے کسانوں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ہم نے اسے اوپر اٹھانے کی منصوبہ بندی کی

انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو بڑے کسانوں کی نسبت مارکیٹ سے مصنوعات مہنگی ملتی ہیں لیکن اپنی پیداوار کا معاوضہ کم ملتا ہے اور اسے اپنی پیداوار سستی بیچنا پڑتی ہے، اسی طرح چھوٹے کسان کو قرضوں پر بھی بہت زیادہ سود ادا کرنا پڑتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو شوگر ملوں سے ان کی فصل کا پورا معاوضہ نہیں ملتا تھا اور کٹوتی بھی کر لی جاتی تھی، ہم نے یہ فیصلہ کیا تھا  کہ جب ہماری حکومت آئے گی تو کسان کو اس کی پیداوار کی زیادہ قیمت دلوانی ہے

وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک تحقیق نہیں کریں گے اور بیجوں پر تحقیق نہیں ہوتی تو پیداوار کیسے بڑھے گی، پہلے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بہت تحقیق ہوتی تھی اور اس کا بڑا معیار تھا۔ جیسے جیسے تحقیق پر فنڈز خرچ کرنا کم کیے گئے تو تحقیق ختم ہی ہو کر رہ گئی، دنیا میں جو ممالک تحقیق پر اخراجات کرتے ہیں ان کی پیداوار ہم سے بہت زیادہ ہے

ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنےکی صلاحیت بہت کم ہے، اس پر بھی کبھی توجہ نہیں دی گئی، پانی کی دستیابی بڑھا کر فصلوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وافر زمین موجود ہے، جس کو ابھی تک قابل کاشت نہیں بنایا جا سکا. بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اگائی جانے والی کپاس کا معیار بہت اعلیٰ ہے، پانی نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنی پیداوار نہیں بڑھا سکے، اب پچاس سال کے بعد دس ڈیم بنائے جا رہے ہیں، جس سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھے گی تو زراعت کے لیے پانی کی دستیابی بڑھے گی اور سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو قرضوں کی فراہمی پر توجہ دی جا رہی ہے، کسان کارڈ سے چھوٹے کسانوں کو براہ راست سبسڈی ملے گی، جس سے کھاد، کیڑے مار ادویات اور دیگر مصنوعات سستی ملیں گی اس کے علاوہ کسی آفت میں بھی ان کی مدد کی جائے گی، فصلوں کے حوالے سے کسانوں کے لیے انشورنس ایک بہت اچھی اسکیم ہے اس سے بینک بھی ان کے لیے قرضے بڑھائیں گے۔ ہم اسی طرح چلتے آرہے تھے جیسے موئن جو دڑو میں ہوتا آرہا ہے، لیکن اب ہمیں نئی ٹیکنالوجی لے کر آنی ہے، جس طرح ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اسی طرح پیداوار بڑھانی ہے.

Tags:

Farmer PortalPakistanPM Imran Khan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

افغانستان، قندھار میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 32 افراد جاں بحق

Next

گھی کو آگ، بجلی کا جھٹکا اور پٹرول بم، عوام کا احساس رکھنے والی حکومت کا تحفہ!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme