Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینقومی

وزیراعظم کا اتحادیوں کو ظہرانہ، شکایات کے انبار، ق لیگ شریک نہیں ہوئی

By Akhtar Rasool
نومبر 5, 2020 3 Min Read
0

ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺍﺗﺤﺎﺩﯾﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻋﺰﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺌﮯ ﮔﺌﮯ ﻇﮩﺮﺍﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﺤﺎﺩﯾﻮﮞ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺷﮑﺎﯾﺎﺕ ﮐﮯ ﺍﻧﺒﺎﺭ ﻟﮕﺎ ﺩیے

تفصیلات کے مطابق موجودہ ملکی صورت حال کومد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور حکومت کے اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بی اے پی کے وفود سمیت شیخ رشید اور شاہ زین بگٹی نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ سمیت مسلم لیگ (ق) کے کسی رہنما یا رکن قومی یا صوبائی اسمبلی نے ظہرانے میں شرکت نہیں کی

شرکت نہ کرنے کے حوالے سے ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻕ ﮐﯽ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ دو ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﺏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔
ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﺩﻭ ﺳﺎﻝ ﺳﮯﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﺏ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔
ق لیگ قیادت کا کہنا ہے ﮐﮧ ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺷﺠﺎﻋﺖ ﺑﯿﻤﺎﺭ ﺭﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﺯﯾﺮ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ، ﻭﮦ ﻻﮨﻮﺭ ﺍٓﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﻕ ﻟﯿﮓ ﮐﻮ ﮐﺴﯽ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﺘﮯ، نہ ہی  2 ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﺍُﻧﮩﯿﮟ ﻣﺸﺎﻭﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ

ﺫﺭﺍﺋﻊ کے مطابق ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﮯ ﻇﮩﺮﺍﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻕ ﻟﯿﮓ کے علاوہ ﺑﯽ ﺍﯾﻦ ﭘﯽ (ﻣﯿﻨﮕﻞ) بھی ﺷﺮﯾﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮئی

ﺫﺭﺍﺋﻊ کا کہنا ہے کہ ظہرانے میں شریک ﺍﺗﺤﺎﺩﯾﻮﮞ ﻧﮯ ﺗﺮﻗﯿﺎﺗﯽ ﻓﻨﮉﺯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮕﺎ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﻧﮧ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﺮ ﺗﺤﻔﻈﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺒﮑﮧ ﺣﻠﻘﮯ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺣﻞ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ بھی ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ نوٹ کروایا

ﺫﺭﺍﺋﻊ کے مطابق ﻓﮩﻤﯿﺪﮦ ﻣﺮﺯﺍ ﻧﮯ ﺳﻨﺪﮪ کے پسماندہ علاقوں ﮐﻮ ﻧﻈﺮ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﺤﻔﻈﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاوہ دیگر علاقوں ﻣﯿﮟ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﯾﺎ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﺣﮑﻮﻣﺘﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﯿﮕﺎ ﭘﺮﻭﺟﯿﮑﭧ ﯾﺎ ﺗﺮﻗﯿﺎﺗﯽ ﮐﺎﻡ ﻧﮩﯿﮟ کیے

ﻓﮩﻤﯿﺪﮦ ﻣﺮﺯﺍ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ تھا ﮐﮧ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺳﻮﺗﯿﻠﻮﮞ ﺟﯿﺴﺎ ﺳﻠﻮﮎ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﭘﺮ ﺗﻮﺟﮧ ﺩﯾﮟ

ﺫﺭﺍﺋﻊ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﺳﻨﺪﮪ ﮐﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ ﻧﻈﺮ ﺍﻧﺪﺍﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﭘﺮ ﻣﺴﻠﻢ ﻟﯿﮓ ﻓﻨﮑﺸﻨﻞ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﺤﻔﻈﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ۔ ﭘﯿﺮ ﭘﮕﺎﺭﺍ ﻧﮯ ﻭﺯﯾﺮِﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺍﺗﺤﺎﺩﯼ ﮨﯿﮟ ﻟﯿﮑﻦ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺛﺒﻮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺭﮨﯽ

ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻠﯽٰ ﺑﻠﻮﭼﺴﺘﺎﻥ ﺟﺎﻡ ﮐﻤﺎﻝ ﻧﮯ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﻭﻋﺪﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﮑﻤﯿﻞ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺳﮯ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﯽ

ﺫﺭﺍﺋﻊ ﻧﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﻢ ﮐﯿﻮ ﺍﯾﻢ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﺳﮯ ﮐﺮﺍﭼﯽ کے حوالے سے ﺳﮯ کیے ﮔﺌﮯ ﻭﻋﺪﮮ ﭘﻮﺭﮮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ کیا ہے

ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﺩﮨﺎﻧﯽ ﮐﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﺗﺤﺎﺩﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻭﻋﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺗﺤﻔﻈﺎﺕ ﺳﻦ ﻟﯿﮯ ﮨﯿﮟ، ﺟﻠﺪ ﺍﻥ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﺩﺭﺍٓﻣﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﻧﻈﺮ ﺍٓﺋﮯ ﮔﺎ

ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﻮﮒ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﯾﮑﺠﺎ ﮨﯿﮟ، ﺍٓﭖ ﮐﻮ ﻧﻈﺮ ﺍٓ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﻣﻠﮏ ﮐﻮ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﭘﮩﻨﭽﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﺗﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ

ﻭﺯﯾﺮِ ﺍﻋﻈﻢ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﻠﯿﮏ ﻣﯿﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ، ﺍٓﭖ ﺳﺐ ﮐﻮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺑﻠﯿﮏ ﻣﯿﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻻ نہیں ہوں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹرمپ نے ووٹنگ کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا

Next

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس، تعلیمی ادارے کھلے رکھنے اور  موسم سرما کی تعطیلات  کے حوالے سے اہم فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme