Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وزیر اعظم عمران خان کی تین شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت، انصاف چاہیے، ترین

By Akhtar Rasool
مئی 31, 2021 3 Min Read
0

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے تین شوگر ملز گروپوں کے مالکان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ۔تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ انہیں ترین، شریف اور مخدوم گروپوں کے مل مالکان کے خلاف ٹھوس ثبوت مل گئے ہیں

تازہ تحقیقات کے نتیجے میں امکان ہے کہ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے الزام میں چند شوگر ملز مالکان کو حراست میں لے لے

ایف آئی اے کے ایک متعلقہ افسر کا کہنا ہے کہ اب تین گروپوں کے مل مالکان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع ہوگی لیکن اس کی حکمت عملی کو کسی پر ظاہر نہیں کیا جاسکتا

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شہزاد اکبر کو تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ بیرسٹر علی ظفر کی توجہ فروکی پلپ پر ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ پر مرکوز ہے ۔جبکہ فروکی پلپ کیس میں ایس ای سی پی کی رپورٹ کو مسترد کردیا جس میں جہانگیر ترین کو بری کردیا گیا تھا ۔ لیکن علی ظفر نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہیں تفتیش کاروں کی سفارشات پر کوئی ریویو درکار ہے ۔ استفسار پر انہوں نے مزید کیا کہ وہ اس کیس کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی سوال پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔

دوسری طرف جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ انصاف ملے گا، جو اب مل جانا چاہیے

لاہور میں عدالت پیشی کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے ، علی ظفر کا احترام کرتا ہوں کہ انہوں نے محنت سے رپورٹ مکمل کی، ہمیں امید تھی کہ اب تک ان کی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا، یہ قیاس آرائی ہے کہ انہوں نے رپورٹ وزیراعظم کو دے دی ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ رپورٹ میرے لئے مثبت ہے، وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ انصاف ملے گا جو اب مل جانا چاہیے

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے ، سیاست نہ کی جائے، معاملہ تب بگڑا جب نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، میری کسی حکومتی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی، جب رپورٹ آئے گی تو ہر چیز کھل کر بتاؤں گا

اس سے قبل لاہور کی بینکنگ کورٹ کے فاضل جج حامد حسین نے جہانگیر ترین اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات پر سماعت کی، جہانگیر ترین اور علی ترین عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے

دوران سماعت فاضل جج حامد حسین نے ریمارکس دیئے کہ میرے پاس ان کیسز کی سماعت کا اختیار نہیں رہا، ایڈیشنل سیشن جج ون نئے تعینات ہو گئے ہیں، آج کوئی دلائل نہیں سن سکتا، اگلی تاریخ مقرر کر سکتا ہوں۔

فاضل جج کے استفسار پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ پورے ایف آئی اے میں تبدیلیاں ہوئی ہیں، انب مقدمات کا تفتیشی افسر رانا شہباز بھی تبدیل ہو گیا ہے، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ڈی جی ہو یا کوئی بھی، وہ کیسے تفتیشی کا تبادلہ کر سکتا ہے؟ وہ تفتیشی افسر کہاں ہیں جن سے مجھے بات کرنی ہے ؟ تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق میں حقائق لکھوں گا، عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر کا تبادلہ کرنیوالے ایف آئی اے افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین، داماد اور دیگر فیملی ممبران کے خلاف سوا تین ارب روپے کے مالیاتی فراڈ پر مقدمہ درج کر رکھا ہے، ایف آئی اے کا موقف ہے کہ جہانگیر ترین نے اپنے داماد کی کاغذ بنانے والی بند فیکٹری فاروقی پلپ کمپنی کے اکاؤنٹ میں جی ڈی ڈبلیو کمپنی سے سوا تین ارب منتقل کئے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیس بک پر اب کووڈ کو انسانوں کا تیار کردہ قرار دینے کی پوسٹس کی اجازت

Next

کوپا امریکہ اب کولمبیا کے بعد ارجنٹینا بھی میں بھی نہیں کھیلا جائے گا, جنوبی امریکہ فٹبال ایسوسی ایشن نے اعلان کردیا.

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme