Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

وزیر داخلہ کا ’آڈیو لیکس‘ کا تنازع ’حل‘ کرنے کا دعویٰ، ”عملے نے پیسوں کےلئے یہ کام کیا“

By Akhtar Rasool
اکتوبر 11, 2022 2 Min Read
0

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ اور دفتر کی سائبر سیکیورٹی کو داؤ پر لگانے والا آڈیو لیکس تنازع ’حل‘ کر لیا گیا ہے

ان کے بقول ”اس میں کوئی ’دشمن انٹیلیجنس ایجنسی‘ ملوث نہیں تھی“

وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بیان ایک ٹی وی شو کے دوران سامنے آیا، جب سابق وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے عدالتوں سے رجوع کریں گے

وزیر داخلہ نے کہا ”تنازع حل ہوگیا ہے اور اس واقعے میں غیر ملکی جاسوسی ایجنسی کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا“

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا ”وزیر اعظم ہاؤس کے عملے کے کچھ ارکان کی شناخت ہوئی ہے، ایسی چیزیں پیسے کے لیے کی جاتی ہیں“

رانا ثنا اللہ کے بقول وزیر اعظم کے دفتر میں ٹیلی فونک گفتگو اور غیر رسمی بات چیت کو ریکارڈ کرنے کے لیے ایک ’چھوٹی‘ ریکارڈنگ ڈیوائس نصب کی گئی تھی

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تحقیقات کے نتائج بھی ان کیمرہ بریفنگ کے ذریعے عدالتوں کے ساتھ شیئر کیے جاسکتے ہیں

تاہم ساتھ ہی وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ تحقیقات جاری رہیں گی

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تحقیقاتی رپورٹ کو پبلک کرنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے کا انحصار وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) پر ہوگا

اس ضمن میں دلچسپ اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ حکومت نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے تین الگ الگ تحقیقاتی اور نگرانی کی کمیٹیاں بنائی تھیں

ایک ٹیم میں انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) اور انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے اہلکار جبکہ دوسری میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکار شامل تھے، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ امریکی سائفر، وزیر اعظم ہاؤس سے کیسے غائب ہوا البتہ تحقیقات کی نگرانی کے لیے تیسری کمیٹی وزیر داخلہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی

دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ حکمران پہلے سائفر کی موجودگی سے انکار کرتے رہے ہیں

مزید برآں اگرچہ رانا ثنااللہ نے لیکس میں کچھ افراد کے ملوث ہونے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کیا کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے

اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ لیک ہونے والے کلپس میں ملوث ہونے پر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے

تاہم اس بات کی حکومت اور متعلقہ حلقوں کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

Tags:

Audio LeaksInterior MinisterPakistanPolitics
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

طالبان رومان سے دہشت تک

Next

آتشزدگی سے ڈیڑھ ماہ قبل سینٹورس مال کے جلنے کی تصویر بنانے والے آرٹسٹ پر تنقید

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme