Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ووٹ ایک حلقے سے دوسرے حلقے میں کیسے منتقل کروایا جا سکتا ہے؟

By Akhtar Rasool
جون 17, 2022 2 Min Read
0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے لیے غیر حتمی فہرستیں شائع کردی ہیں اور ملک بھر میں بیس ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق ’پہلے مرحلے کی تکمیل اور نادرا سے ابتدائی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے 21 مئی 2022ع سے ابتدائی انتخابی فہرستیں عوام کے معائنے کے لیے مختلف ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں کردی ہیں۔‘

ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں 20 ہزار 159 ڈسپلے سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ان ڈسپلے سینٹرز کی تفصیل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، جو 19 جون 2022ع تک کھلے رہیں گے

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اگر کسی اہل فرد کا ووٹ درج نہیں ہے تو وہ شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتے کے مطابق اپنا ووٹ درج کروا سکتا ہے۔ جبکہ فوت شدگان کے ووٹ کا اخراج اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستی بھی کروائی جاسکتی ہے

ووٹ کی منتقلی کے لیے درکار کوائف

اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیل جاننے کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر میسج کر کے تصدیق کی جاسکتی ہے اور اس میں کسی قسم کی بھی درستی کے لیے الیکشن کمیشن کے دفتر یا قریبی ڈسپلے سینٹر سے رابطہ کریں

حکام الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ”ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے فارم 15 جبکہ کوائف کی درستی کے لیے فارم 17 پُر کیا جائے گا۔ یہ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤنلوڈ کیے جاسکتے ہیں جو کوائف کی تفصیلات دینے کے بعد 19 جون تک الیکشن کمیشن کے دفتر یا قریبی ڈسپلے سینٹر میں جمع کروانا ہوں گے“

الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ ”سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ عارضی پتے پر اپنے ووٹ کا اندراج و منتقلی کروا سکتے ہیں جبکہ کوئی بھی ووٹر اپنے انتخابی علاقے کی انتخابی فہرستوں میں موجود کسی بھی غیر متعلقہ ووٹر کے خلاف فارم 16 پُر کر کے اعتراض جمع کراسکتا ہے“

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شہباز سرکار نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی

Next

ڈی این اے سے ماہرین کا سات سو سال قبل آنے والی وبا کا راز حل کرنے کا دعویٰ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme