Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

وکٹ ملنے پر گراؤنڈ میں دوڑتے دوڑتے شاہنواز ڈاھانی اولمپکس کا سوچنے لگے

By Akhtar Rasool
فروری 19, 2022 2 Min Read
0

کراچی – پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں اپنی بولنگ سے زیادہ اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے کرکٹ فینز کی توجہ کا مرکز رہنے والے شاہنواز ڈاہانی ’پیرس میں چار سو میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچنے‘ لگے ہیں

پی ایس ایل سیون میں اب تک سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کا حصہ شاہنواز ڈاہانی نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں لکھا ”وہ پیرس اولپکس میں حصہ لینے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔“

پاکستانی ایتھلیٹ عبدالمعید بلوچ اور اولپمکس کے آفیشنل
ہینڈل کو مینشن کرتے ہوئے شاہنواز ڈاہانی نے جہاں اپنا خیال پیش کیا، وہیں ایھتلیٹ سے ان کی رائے جاننے کی بھی کوشش کی

واضح رہے کہ ’بلوچ بولٹ‘ کے لقب سے معروف سندھ سے تعلق رکھنے والے عبدالمعید بلوچ سیف گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جب کہ بین الصوبائی قائداعظم گیمز میں وہ دوڑ کے مقابلوں میں کئی میڈلز اپنے نام کر چکے ہیں

شاہنواز ڈاہانی کی جانب سے یہ منفرد خیال اس وقت سامنے آیا جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ان کی بولنگ کے دوران کی ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے

جمعہ کو ہونے والے میچ میں شاہنواز ڈاہانی نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں باؤنڈری کی طرف دوڑ لگائی تو بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ نے بلا دکھا کر انہیں روکنے کی کوشش کی

ٹیم ڈگ میں موجود لیجنڈ کرکٹر ویوین رچرڈ نے شاہنواز ڈاھانی کے دلچسپ انداز پر جواب میں ان کی ستائش کی

اگلی ہی گیند پر شاہنواز ڈاھانی نے نسیم شاہ کو آؤٹ کیا تو ایک مرتبہ پھر وہ باؤنڈری کی جانب دوڑ پڑے

اس موقع پر انہیں گراؤنڈ میں موجود امپائر علیم ڈار نے پکڑ کر روکنے کی کوشش کی، لیکن شاہنواز ڈاھانی خود کو ان سے بچا کر دوڑتے ہوئے اپنے مقام پر پہنچ ہی گئے

بعد ازاں جب سوشل میڈیا صارفین نے ملتان سلطانز کے کرکٹر کی جانب سے گراؤنڈ میں اپنائے گئے دلچسپ انداز پر گفتگو کی، تو وہ خود بھی اس کا حصہ بنے اور ’پیرس اولپکس میں دوڑنے‘ کی خواہش کا اظہار کیا

شاہنواز ڈاھانی گراؤنڈ میں اپنے دلچسپ انداز کی وجہ سے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز نہیں، بلکہ وہ اب تک ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی جانب سے کھیلے گئے آٹھ میچوں میں 12 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں

دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے تیئیس سالہ شاہنواز ڈاہانی، جن کا تعلق سندھ کے شہر لاڑکانہ سے ہے، نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 22 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا.

Tags:

CricketPSLPSL 7Shah Nawaz Dhahni
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی کیوں ہوئی؟

Next

موٹر سائیکل پر تھر کی خواتین کو تعلیم دیتی دو بہنوں کی کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme