Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریںعالمی

وہ کالج، جس کی  ڈگری یافتہ آیاؤں کو کروڑوں روپے سالانہ تنخواہ ملتی ہے!

By Akhtar Rasool
اگست 14, 2021 2 Min Read
0
لندن : برطانوی کاؤنٹی سمرسیٹ کے شہر ’باتھ‘ میں آیاؤں کا مہنگا ترین ’’نارلینڈ کالج‘‘ قائم ہے جہاں سے ڈگری لینے والی آیائیں سالانہ کروڑوں روپے کی تنخواہ حاصل کرتی ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ کالج 1892ء میں ایک برطانوی خاتون ایمیلی وارڈ نے قائم کیا تھا، جس کا ابتدائی مقصد شاہی اوت مالدار خاندان کے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خواتین کو باقاعدہ تربیت فراہم کرنا تھا. اپنے اعلیٰ نصاب اور بہترین تربیت یافتہ آیاؤں کی وجہ سے یہ کالج کچج ہی عرصے میں دنیا بھر میں مشہور ہوگیا جہاں کی، سند یافتہ آیائیں مالدار گھرانوں اور شاہی خاندانوں تک کی اوّلین ترجیح قرار پائیں
اگرچہ آج بھی اس کا نام ’’نارلینڈ کالج‘‘ (Norland College) ہے لیکن اب یہ ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے، جہاں دنیا بھر سے آیاؤں کو ڈگری اور ڈپلوما کے علاوہ فاصلاتی تعلیم (بذریعہ انٹرنیٹ) بھی فراہم کی جاتی ہے. البتہ، اس کی فیس بھی اتنی زیادہ ہے کہ آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیاں بھی اس کے سامنے سستی لگتی ہیں
نارلینڈ کالج کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق، یہاں ایک تعلیمی سال کی فیس پاکستانی کرنسی میں تقریباً چالیس لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ رہائش کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ زیرِ تربیت آیاؤں کو گریجویشن کے لیے یہاں چار سال تک قیام کرنا پڑتا ہے
اتنی مہنگی تعلیم ہونے کے باوجود، نارلینڈ کالج کی سند یافتہ آیاؤں کی دنیا بھر میں زبردست مانگ ہے، جن میں سے اکثر کو دورانِ تعلیم ہی اچھی ملازمت مل جاتی ہے
کالج ویب سائٹ کے مطابق، یہاں سے تربیت یافتہ آیاؤں کو پہلے ہی سال میں چالیس ہزار برطانوی پاؤنڈ (91 لاکھ روپے) سالانہ تنخواہ پر بہ آسانی ملازمت مل جاتی ہے جس میں ان کے تجربے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہتا ہے
نارلینڈ کالج سے فارغ التحصیل آیاؤں کو پانچ سے دس سالہ تجربے پر برطانیہ میں 68 ہزار پاؤنڈ (ایک کروڑ 54 لاکھ روپے) سالانہ تنخواہ بہ آسانی مل جاتی ہے
اس تجربے پر بیرونِ ملک ملازمت حاصل کرنے والی آیاؤں کی تنخواہ ایک لاکھ پاؤنڈ (2 کروڑ 27 لاکھ روپے) سالانہ یا اس سے بھی زیادہ ہوتی ہے
اب اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نارلینڈ کالج میں آیاؤں کو ایسا کیا پڑھایا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں ان کی بہت مانگ ہے، تو بتاتے چلیں کہ انہیں سلائی کڑھائی، صفائی ستھرائی، بچوں کو سنبھالنے اور غصے پر قابو رکھنے کے علاوہ ہنگامی حالات سے نمٹنے، اپنا اور دوسروں کا دفاع کرنے سے لے کر مشکل حالات میں خطرناک ڈرائیونگ اور سائبر سیکیورٹی تک کی تربیت دی جاتی ہے
ظاہر ہے کہ اتنی زبردست تربیت کے بعد تیار ہونے والی آیا بلاشبہ غیرمعمولی ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ نارلینڈ کالج کی ہر سند یافتہ آیا کے لیے چھ ملازمتیں منتظر ہوتی ہیں
آج نہ صرف برطانیہ بلکہ مشرقِ وسطی، چین اور امریکا تک کے امیر گھرانوں میں نارلینڈ کالج سے تربیت یافتہ آیاؤں کی بہت مانگ ہے جنہیں اکثر منہ مانگی تنخواہ پر کام مل جاتا ہے.
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’ہواوے نے پاکستان کے راز چوری کیے‘: امریکہ میں مقدمہ دائر

Next

پاکستانی نوجوان نے اقوام متحدہ سے چیمپئن آف چینج کا ایوارڈ جیت لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme