Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ویتنام: 75 سالہ خاتون 50 سال سے صرف پانی اور سافٹ ڈرنکس پر زندہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 6, 2023 3 Min Read
0

ایک پچھتر سالہ ویتنامی خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس نے پچاس سالوں میں کوئی ٹھوس کھانا نہیں کھایا، اس کے بجائے وہ صرف پانی اور میٹھے مشروبات (سافٹ ڈرنکس) پر زندہ رہی

ویتنام کے صوبہ کوانگ بِن میں لوک نِن کمیون سے تعلق رکھنے والی پچھتر سالہ بوئی تھی لوئی اپنی عمر کے لحاظ سے بہت اچھی صحت میں نظر آتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کی خوراک جان کر زیادہ حیرانی ہوتی ہے۔ بزرگ خاتون کا اصرار ہے کہ وہ نصف صدی سے پانی اور سافٹ ڈرنکس پر زندگی بسر کر رہی ہیں اور وہ کبھی ٹھوس کھانے کی خواہش نہیں کرتی ہیں

بوئی تھی لوئی بتاتی ہیں کہ یہ سب 1963 میں اس وقت شروع ہوا جب وہ اور دیگر خواتین جنگ کے دوران زخمی فوجیوں کا علاج کرنے کے لیے پہاڑ پر چڑھ رہی تھیں۔ وہ بے ہوش ہو گئی تھی اور اگرچہ وہ بچ گئی تھی لیکن اس کے بعد وہ پہلے جیسی نہیں رہی تھی۔ اس نے ہوش میں آنے کے بعد کئی دنوں تک کچھ نہیں کھایا تو اس کے دوستوں نے اسے میٹھا پانی دینا شروع کر دیا

آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کے چند سال بعد، محترمہ بوئی تھی لوئی نے کچھ ٹھوس کھانا کھانا جاری رکھا، خاص طور پر پھل، کیونکہ ان کے خاندان اور دوست احباب نے اصرار کیا، لیکن انہوں نے واقعی اس طرح کے کھانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ 1970 میں، اس نے ٹھوس غذا سے پرہیز کیا اور خوراک کے لیے مکمل طور پر پانی اور سافٹ ڈرنکس پر انحصار کیا۔ اس کا فریج اور فریزر پانی کی بوتلوں اور میٹھے مشروبات سے بھرا ہوا ہے

پچھتر سالہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ کھانے کی بو متلی پیدا کرنے کے لیے کافی ہے، اور اگرچہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہمیشہ کھانا پکاتی تھی جب وہ بڑے ہو رہے تھے، لیکن اس نے کبھی بھی خود کھانا نہیں کھایا۔ اب جب کہ اس کے بچے بڑے ہو چکے ہیں اور باہر چلے گئے ہیں، اس کے باورچی خانے میں دھول جمع ہو رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی عجیب و غریب خوراک کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو کبھی دودھ نہیں پلا سکتی تھی، اور دوسروں سے دودھ مانگنا پڑتا تھا

کوئی بھی ڈاکٹر آپ کو بتائے گا کہ صحت مند زندگی کے لیے متوازن خوراک ضروری ہے، لیکن بوئی تھی لوئی کی پانی پر مبنی خوراک بظاہر انہیں صحت مند اور توانا رکھنے کے لیے کافی ہے۔ ڈونگ ہوئی میں ویتنام-کیوبا فرینڈشپ ہسپتال کے شعبہ غذائیت کے ڈاکٹروں کے مطابق، میٹھے سافٹ ڈرنکس ضرورت کے وقت جسم کو توانائی پہنچانے اور جسم کے نظام انہضام کے کام میں مدد دیتے ہیں۔ تاہم، وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سافٹ ڈرنکس انسانی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں اور اس سے موٹاپا، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں

محترمہ بوئی تھی لوئی کا معاملہ ویتنام میں وائرل ہو گیا ہے، ایک ایسا ملک جہاں ان کے لیے اسی طرح کے دعوے کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ مثال کے طور پر، اس سال کے شروع میں، ایک اسی سالہ کسان تھائی نگوک کے بارے میں رپورٹس سامنے آئی تھیں، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ساٹھ سال سے نہیں سویا۔ تاہم، دونوں صورتوں میں، دعووں کی سائنسی طور پر تصدیق ہونا باقی ہے، کیونکہ فی الحال ان کی تائید صرف گواہوں کے ذریعے ہی ہوئی ہے۔

Tags:

50 yearsboat fails caught on cameradesert island survivaldrew binsky vietnamDrinking Waterhow much water do you need to drinkidiots driving boats caught on cameraliving doll womanonly on waterput keys under chin for better signalSoft Drinkssouth vietnamsurvival challenge catch and cooksurvival challenge no food no watersurvival challenge no food no water no sheltersurvival challenge on islandVietnamvietnam man sleeplessvietnamese woman
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گذشتہ دہائی گرم ترین رہی: ’ایک نسل کے بھی کم عرصے میں سطح سمندر میں اضافے کی شرح تقریباً دگنی‘ عالمی موسمیاتی تنظیم

Next

کتاب بمقابلہ اسکرین: مطالعے سے ہمارے ذہنوں پر مرتب ہونے والے اثرات

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme