Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مزید 5 ارکان کورونا کا شکار، دورہ کھٹائی میں پڑ گیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2021 2 Min Read
0

کراچی – کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کے وفد کے 5 مزید اراکین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جن میں 3 کھلاڑی بھی شامل ہیں

اس صورتحال میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (سی ڈبلیو آئی) آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اجلاس کررہا ہے جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ کیا دورہ یہیں ختم کردیا جائے

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کراچی میں آج ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ سے چند گھنٹے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بورڈز اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کررہے ہیں کہ کیا دورہ جاری رہنا چاہیے

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ان میں وکٹ کیپر شائے ہوپ، اسپنر عقیل حسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز شامل ہیں

ان کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک اور فزیشن اکشے من سنگھ کا بھی بدھ کے روز ہونے والا ٹیسٹ مثبت آیا

ویسٹ انڈیز بورڈ کے بیان میں کہا گیا کہ’تینوں کھلاڑی آئندہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے اور پانچوں افراد ویست انڈیز اسکواڈ سے الگ ہو کر آئسولیشن میں رہیں گے‘

بیان میں مزید کہا گیا ’وہ دس دن یا اس وقت تک آئسولیشن میں رہیں گے جب تک ان کے پی سی آر ٹیسٹ منفی نہیں آجاتے‘

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شیلڈن کوٹریل اور آل راؤنڈرز روسٹن چیز اور کیل میئرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، جبکہ ایک نان کوچنگ رکن میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

اس کے علاوہ پہلے ٹی 20 میچ میں انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے بلے باز ڈیون تھامس بھی میچ نہیں کھیل سکے.

Tags:

Pakistan Tour CricketWest Indies Cricket
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قریب کی کمزور نظر کے علاج کے لیے دنیا کے پہلے آئی ڈراپس تیار

Next

امریکی ادارے کی طرف سے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کے فرانزک کی تفصیلات نجی ٹی وی کو ارسال

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme