Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ویژن 2030: سعودی عرب میں بے شمار پاکستانیوں کو ملازمتیں ملیں گی، وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز

By Akhtar Rasool
مئی 27, 2023 3 Min Read
0

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے بہت زیادہ تعاون ملنا شروع ہو گیا ہے

انہوں نے کہا ’اس سے نہ صرف ورکرز کے مسائل حل ہو رہے ہیں بلکہ ویژن 2030 کے تحت جاری منصوبوں میں لاکھوں پاکستانی کارکنوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے‘

اسلام آباد میں نیوز ویب سائٹ ’اردو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا ’سعودی عرب ہمیں بہت زیادہ سپورٹ دے رہا ہے۔ خاص طور پر ہنرمند لیبر فورس کے لیے۔‘

’انہیں ہنرمند لیبر فورس کی ضرورت ہے۔ ان کو آئی ٹی میں لوگ چاہییں، انہیں زراعت کے شعبے میں لوگ چاہییں، ڈاکٹرز چاہییں، نرسز کے حوالے سے ان کے ساتھ ہمارا (معاہدہ) ہو گیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا ’سعودی حکومت کے تعاون سے ہم نے چوالیس کروڑ روپے آجر سے لے کر اپنے ورکرز کو دیے ہیں۔ اس کے علاوہ ان (سعودی عرب) کے ساتھ مہارت کی تصدیق کا پروگرام بھی شروع کیا ہے‘

’اس کے ذریعے بھی ہم ان کے جو بڑے بڑے منصوبے ہیں، ابھی نیوم منصوبہ ہے، اسی طرح مدینہ میں اور ریاض میں جو بڑے بڑے منصوبے ہیں ان میں مستقبل میں ہمارے ایک لاکھ بیس ہزار افراد جائیں گے‘

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے بتایا ’جب یہاں سے ان (ورکرز) کی مہارت کی تصدیق کا عمل مکمل ہو جائے گا تو پھر ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہاں ہم بہت سے امور پر سعودی عرب سے تعاون مانگ رہے ہیں وہیں وہاں پر قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی یا باقی سزا پاکستانی جیلوں میں پوری کرانے کی کوششیں بھی کر رہے ہیں

انہوں نے بتایا ’وہاں پر ہمارے تقریباً تین ہزار ایک سو شہری جیلوں میں قید ہیں۔ ان میں سے ابھی چار سو سے زائد رہا کروائے ہیں سعودی عرب کے تعاون سے‘

’ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ ان کے ساتھ ہمارا جو معاہدہ ہے کہ اگر کوئی قیدی پاکستان آنا چاہتا ہے تو وہ پاکستان کی جیل میں آ سکتا ہے۔‘

ساجد طوری نے بتایا ’جب میں گیا تھا تو میں یہاں سے بہت ساری درخواستیں لے کر گیا تھا، اور ہمارے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے ان (قیدیوں) سے ملاقات بھی کی تھی‘

کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے اُن سے کہا کہ ہم آپ کو پاکستان بھیجنا چاہتے ہیں تو انھوں نے خود کہا کہ ہم فی الحال اِدھر ٹھیک ہیں، جو خود آنا چاہتے ہیں اُنہیں ہم اِدھر شفٹ کر سکتے ہیں لیکن جو نہیں آنا چاہتے ان پر ہم کوئی زور نہیں ڈالتے‘

وفاقی وزیر کا کہنا تھا ’2030 ویژن سعودی عرب اگر آپ جا کے دیکھیں تو ایجوکیشن میں دیکھیں، سولرائزیشن میں دیکھیں، بوئنگ 777 کا جو نیا سسٹم لا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نیوم سٹی اگر آپ دیکھیں تو بہت سارا کام آرہا ہے‘

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ’شہزادہ محمد بن سلمان کی سوچ ہے بلکہ انہوں نے خود کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اسکل یونیورسٹی قائم کرنا چاہتے ہیں تو اس پر بھی کام ہو رہا ہے۔ ان شاءاللہ بہت جلد سعودی حکومت کے تعاون سے سِکل یونیورسٹی کھلے گی جس سے پاکستانی نوجوانوں کو فائدہ ہو گا اور سعودی عرب سمیت سارے خلیجی ممالک کو پاکستان سے تربیت یافتہ افرادی قوت بھی میسر آئے گی۔‘

Tags:

driver jobs in saudi arabiafree visa jobs in saudi arabiajobs in saudi arabiajobs in saudi arabia 2021jobs in saudi arabia for foreignersjobs in saudi arabia for pakistanijobs in saudi arabia for pakistani || nursing jobs 2021 in saudi arabia ||pakistani in saudi arabiaSaudi Arabiasaudi arabia free jobsSaudi Arabia Jobssaudi arabia jobs for pakistani 2021teaching jobs in saudi arabiavisit visa for saudi arabia from pakistanworking in saudi arabia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عوامی مورخ گل حسن کلمتی

Next

پرعزم ترین ٹیچر کا ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی استاد کا ایک اور اعزاز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme