Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹانگوں سے محروم نوجوان نے ہاتھوں پر تیزترین دوڑ کا ریکارڈ قائم کردیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 4, 2021 2 Min Read
0

اوہایو : ٹانگوں سے محروم امریکی نوجوان زیون کلارک نے بیس میٹر کا فاصلہ اپنے ہاتھوں کے بل چل کر صرف 4.78 سیکنڈ میں طے کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اس سال 15 فروری کے روز میسیلون، اوہایو میں قائم کیے گئے رکارڈ کو اب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی آئندہ سالانہ کتاب ’’گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ 2022‘‘ کتاب کا حصہ بنا لیا ہے

چوبیس سالہ زیون کلارک پیدائشی طور پر ٹانگوں سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے انہیں جنم دینے والی خاتون نے بھی پالنے سے انکار کر دیا تھا اور اسپتال میں چھوڑ دیا تھا. جس کے بعد ان کی زندگی اذیتوں کا ایک سلسلہ بن گئی

وہ سولہ سال کی عمر تک ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے گھر میں لے پالک بچے کے طور پر پلتے رہے اور ہر طرح کی دشواری، حقارت اور پریشانی کا سامنا بھی کرتے رہے

2013ع میں کمبرلی ہاکنز نامی ایک خاتون نے زیون کو ہمیشہ کے لیے اپنا بیٹا بنا کر ساتھ رکھ لیا

زیون کا کہنا ہے کہ ٹانگوں سے محرومی ان کے لیے زندگی کا سب سے بڑا چیلنج تھی جس کا سامنا کرنے کے لیے انہوں نے ہر وہ کام کیا جو ٹانگوں والا ایک نارمل انسان کر سکتا ہے

انہوں نے اداکاری کی، باڈی بلڈنگ کی، ریسلنگ میں مہارت حاصل کی اور دنیا کو دکھا دیا کہ ان میں وہ سب کچھ کرنے کی قابلیت ہے جو ایک نارمل انسان کرسکتا ہے

دونوں ٹانگوں سے محروم یہ نوجوان حوصلے اور ہمت کی ایک مثال بن کر ابھرا، وہ اپنی معذوری کی بنا پر دوسروں کی ہمدردیاں سمیٹنے کے بجائے عزم و استقلال کی علامت بن چکا ہے

حتیٰ کہ دوسروں کو حوصلہ دینے کے لیے انہوں نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ کے علاوہ ذاتی ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی ہے۔ زیون کی زندگی پر نیٹ فلکس ایک مختصر ڈاکیومینٹری بھی بنا چکا ہے

وہ ایک امریکی مصنف کے تعاون سے اپنے بارے میں ایک کتاب ’’زیون: ان میچڈ‘‘ بھی لکھ چکے ہیں

اپنی صلاحیتوں کو ایک نئے انداز سے منوانے کےلیے پچھلے سال کووڈ 19 وبا کے دوران زیون نے ہاتھوں کی مدد سے دوڑنے کی مشق بہتر کرنا شروع کردی؛ اور بالآخر ایک سال بعد وہ ہاتھوں کے ذریعے تیز ترین دوڑ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اب وہ 2024 کے سمر اولمپکس اور پیرالمپکس میں حصہ لینے کی تیاری کررہے ہیں جہاں وہ سونے کا تمغہ جیتنے اور کوئی نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں

Tags:

Deprived of legsEthylicfastest run with Hands
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

Next

کرونا کی گولی جس سے "ہسپتال میں داخلے یا موت کا امکان نصف ہوگیا”.

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme