Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

ٹاٹا کمپنی نے بھارت کی سستی ترین الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی

By Akhtar Rasool
ستمبر 30, 2022 2 Min Read
0

بھارت کے کارساز ادارے ٹاٹا نے ملک میں اب تک کی سستی ترین اور الیکٹرک گاڑی متعارف کر دی ہے جس کی قیمت دس ہزار ڈالر کے قریب ہے

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ٹاٹا الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی انڈیا کی واحد کمپنی ہے جس کو حکومت کی جانب سے سبسڈی اور درآمدات کے ٹیرف میں چھوٹ حاصل ہے

ٹاٹا کا یہ اقدام حریف کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کچھ عرصہ پیشتر اس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے سرمایہ کاری کو پانچ سو ملین تک بڑھانے جا رہی ہے اور اگلے سال جنوری میں پہلی الیکٹرک اسپورٹس گاڑی سامنے لائے گی

ٹاٹا کی ٹیاگو الیکٹرک گاڑی اس کے مشہور ماڈل ٹیاگو ہیچ بیک کا الیکٹرک ورژن ہے

اس کی قیمت آٹھ لاکھ 49 ہزار روپے (10 ہزار تین سو 70 ڈالر) سے شروع ہوگی جبکہ بھارت میں بڑی تعداد میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد پندرہ ہزار ڈالر سے نیچے ہے

واضح رہے کہ بھارت گاڑیوں کی مارکیٹ کے حوالے سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک بھی ہے

یہ گاڑی بھارت کی سب سے سستی الیکٹرک گاڑی ٹیگور کمپکٹ سیڈان سے بھی سستی ہے اور وہ بھی ٹاٹا کمپنی کی ہے

اس کی قیمت 14 ہزار نو سو 40 ڈالر ہے، تاہم چین میں الیکٹرک گاڑیوں کے ایسے ماڈل بھی موجود ہیں، جن کی قیمت 32 ہزار آٹھ سو یوآن (چار ہزار 525 ڈالر) سے شروع ہوتی ہے

ٹاٹا کے مینیجنگ ڈائریکٹر شیلیش چندرا کا کہنا ہے کہ ٹیاگو الیکٹرک گاڑی کی آپریٹنگ لاگت پیٹرول ورژن کے مقابلے میں سات گنا کم ہوگی جو سب کے لیے پرکشش ہو سکتی ہے

ان کے مطابق ’ہمارا مقصد کم لاگت نہیں بلکہ گاڑی سے متعلق تمام جدید اشیا کو مناسب قیمت میں پیش کرنا ہے۔‘

چندرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سب سے الگ‘ قیمت سے ٹاٹا کے لیے چھوٹے شہروں اور قصبوں کی مارکیٹس میں نئے دروازے کھلیں، جہاں قیمت کے معامل خریدار بہت حساس ہوتے ہیں

ٹاٹا بھارت کی ایک تہائی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہے اور پچھلے سال متعارف ہونے والے ماڈلز نے اس نے کثیر منافع کمایا ہے۔

Tags:

Electric CarTataTata MotorsTiago
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

معاشی بدحالی کا رونا اور پارلیمانی سربراہان کی تنخواہوں میں اضافہ

Next

ملیے بینائی سے محروم دس سالہ کرکٹ کمنٹیٹر سے۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme