Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

ٹنڈو محمد خان کا بوتل کے اندر مصوری کرنے والا فنکار

By Akhtar Rasool
اکتوبر 31, 2021 2 Min Read
0

ٹنڈو آدم : سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان کا ایک ذہین اور منفرد فنکار، جو شیشے کی بوتلوں کے اندر پینٹ برش گھما کر مصوری کرنے میں مہارت رکھتا ہے

اپنے اس منفرد فن میں ماہر بابر عظیمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آرٹ کی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے میں استاد عثمان علی خاصخیلی، عاشق علی اور  اقبال احمد فاروقی سے حاصل کی

انڈپینڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق بابر نے بتایا کہ انہوں نے بچپن میں سنا تھا کہ بھارت کے ایک آرٹسٹ ہیں جو بوتل کے اندر ڈرائنگ کرتے ہیں، یہ جان کر انہیں بھی شوق ہوا

بابر عظیمی نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک چیلنج تھا مگر میں نے کوشش جاری رکھی اور آخر کار 1997 میں بوتل میں تصویر بنانے میں کامیاب ہوگیا

اپنے آرٹ کا ایک نمونہ دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا یہ بالکل بوتل کے اندر تصویر بنی ہوئی ہے۔ اس میں کوئی کٹ وغیرہ نہیں

بابر عظیمی اب تک کئی قومی اور بین الاقوامی شخصیات کے پورٹریٹ بوتل کے اندر بنا چکے ہیں، جیسے جی ایم سید، قائداعظم محمد علی جناح، محمد علی جوہر، علامہ اقبال اور مدر ٹریسا وغیرہ شامل ہیں

انہوں نے کہا کہ کہ ٹنڈو محمد خان میں 1998ع میں ”سورٹھ لائبریری“ کا شو منعقد ہوا تھا، جس میں مہمان خاص قاضی خضر حیات نے کہا تھا کہ بوتل کے اندر پاکستان میں اس سے پہلے کسی نے ایسا کام نہیں کیا

بابر عظیمی کا کہنا ہے کہ بوتل میں مصوری بہت ہی پیچیدہ اور مشکل کام ہے،  رنگ اور ڈرائنگ آپ کے سامنے ہوتی ہے، مگر بوتل کے اندر برش کو گھمانا چیلنج ہوتا ہے۔ جبکہ کینوس یا پیپر پر کام آسان ہوتا ہے

بابر عظیم کے مطابق بوتل کو تو آپ سائیڈ سے دیکھ رہے ہیں اور برش آپ کو اندر سے چلانا ہے اس لیے ڈرائنگ پر عبور ہونا چاہیے، کیونکہ آپ وہاں غیر متوازن بھی ہو سکتے ہیں اور بوتل کے اندر آپ اس کو مٹا بھی نہیں سکتے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قطر میں بنایا گیا خوبصورت اور ’ماحول دوست‘ فٹبال اسٹیڈیم

Next

جنرل باجوہ کو خط لکھ کر فوجی افسران کو بغاوت پر اکسانے کے جرم میں کمپیوٹر انجنیئر کو پانچ برس قید

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme