Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹوئٹر سے پیسہ کمانے کا منفرد طریقہ: سپر فالوز

By Akhtar Rasool
نومبر 6, 2021 3 Min Read
0

سلیکان ویلی : گوگل، فیسبُک اور انسٹاگرام کی طرز پر ٹوئٹر نے بھی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے پیسہ کمانے کے مواقع متعارف کروا دیئے ہیں

اس طرح اب ٹوئٹر پر فالوورز کی زیادہ تعداد رکھنے والے صارفین دنیا کے سب سے بڑے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم سے پیسہ کما سکتے ہیں

فی الحال ٹوئٹر پر پیسہ کمانے یا ’’مونیٹائزیشن‘‘ کے لیے چند ایک پروگرام ہی موجود ہیں، جو حالیہ چند مہینوں کے دوران آزمائشی طور پر شروع کیے گئے ہیں

اگرچہ ان کا دائرہ کار ابھی صرف امریکا تک محدود ہے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے والے بھی ان سے مستفید ہوسکیں گے

ٹوئٹر سے پیسہ کمانے کےلیے ایسا ہی ایک پروگرام ’’سپر فالوز‘‘ کہلاتا ہے جو اس سال یکم ستمبر سے شروع کیا گیا ہے

اگر کسی ٹوئٹر صارف کی عمر اٹھارہ سال سے زیادہ ہو، اس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تین ماہ یا اس سے پرانا ہو، اس کے فالوورز کی تعداد کم از کم دس ہزار ہو اور وہ پورے مہینے میں پچیس یا اس سے زیادہ ٹویٹس کرتا ہو تو وہ اس پروگرام سے پیسہ کما سکتا ہے

اس کے تحت آپ اپنی کچھ ٹویٹس کو دیکھنے کا معاوضہ وصول کرتے ہیں، یعنی آپ کے فالوورز میں سے صرف وہی فرد ان ٹویٹس کو دیکھ سکے گا جو آپ کو ماہانہ فیس دے گا۔ یہ فیس 2.99 ڈالر، 4.99 ڈالر، یا 9.99 ڈالر ماہانہ ہو سکتی ہے

ٹوئٹر بلاگ کے مطابق، اگر اس پروگرام کے ذریعے آپ کی آمدنی پچاس ہزار ڈالر سے کم ہے تو ٹوئٹر اس میں سے صرف تین فیصد حصہ رکھے گا، لیکن اگر یہ پچاس ہزار ڈالر یا اس سے زیادہ ہے تو پھر ٹوئٹر کا حصہ بیس فیصد ہوگا

البتہ یہ پروگرام فی الحال صرف ان آئی او ایس (آئی فون) صارفین کے لیے ہے، جو امریکی شہری ہوں۔ لہٰذا انہیں ’’سپر فالوز‘‘ پروگرام سے ہونے والی آمدنی میں ایپل کے ’’ایپ اسٹور‘‘ کو بھی حصہ دینا پڑے گا، جو 33 فیصد تک ہو سکتا ہے

اس کا مطلب یہ ہے کہ اس پروگرام سے پیسہ کمانے والوں کو عملاً اپنی کمائی ہوئی رقم کا صرف 65 فیصد حصہ ہی ملے گا

اگر یہ ’’سپر فالوز‘‘ پروگرام اپنے اس ابتدائی اور آزمائشی مرحلے میں کامیاب رہا، تو اگلے مرحلے میں یہ اینڈرائڈ صارفین کو بھی دستیاب ہوگا، جبکہ اسے دوسرے ملکوں کے لیے بھی شروع کردیا جائے گا

دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے اسپیس فیچر کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کی آسانی کے لیے نئی سہولت  بھی شروع کی ہے

اب ٹوئٹر پر اسپیس میں شامل ہونے کے لیے صارفین کے لاگ ان ہونے کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے

بغیر لاگ ان ہوئے اسپیس میں شامل ہونے والے اس میں حصہ نہیں لے سکتے، صرف اسپیس میں موجود لوگوں کی گفتگو کو سن سکتے ہیں

یہی نہیں بلکہ میزبان اور سامعین کی آسانی کے لیے ٹوئٹر نے آسانی کردی ہے، اب میزبان اور سامعین کسی کو بھی اسپیسس آڈیو براڈکاسٹ کا براہ راست لنک بھیج سکتے ہیں

اگر آپ نے ٹوئٹر سے اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کررکھا ہے، تو بھی آپ اپنے ساتھیوں کی اسپیس کو جوائن کرسکتے ہیں.

Tags:

Fan Follow TwitterTwitter Super Followers
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

صحافتی تنظیم کا ناظم جوکھیو کے قتل کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

Next

برطانیہ میں اسپتال کے ملازم کا سو خواتین کی لاشوں سے زیادتی کا اعتراف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme