Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

ٹویوٹا کا نیا منصوبہ: دس منٹ چارجنگ میں پندرہ سو کلومیٹر سفر!

By Akhtar Rasool
جون 15, 2023 2 Min Read
0

گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا نے جدید الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جو دس منٹ کی چارجنگ سے تقریباً پندرہ سو کلومیٹر (932 میل) تک جانے کی صلاحیت رکھتی ہے

جاپانی کار ساز کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 2027ع تک کمرشل سالڈ قسٹیٹ بیٹری تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

کمپنی نے ایک ٹیکنالوجی بریفنگ میں کہا ”گاڑی کے آپریٹنگ سسٹم میں جدت کے ساتھ، مستقبل کی بیٹری سے ای وی ’ڈرائیونگ فیل‘ کو اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکے گا، جس میں تیز رفتاری، موڑنے اور رکنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی“

ٹویوٹا کے مطابق، بیٹری ٹیکنالوجی میں حالیہ کئی پیش رفتوں کا مطلب ہے کہ وہ تحقیقی مرحلے سے سالڈ سٹیٹ بیٹریوں کی پیداوار کی طرف جانے کے لیے تیار ہے، جس کے فوائد اس وقت کمرشل الیکٹرک کاروں میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں سے زیادہ ہیں

لیتھیم آئن بیٹریوں کی رینج اور چارجنگ کی حد کے باوجود، لاگت اور استحکام کے مسائل کی وجہ سے انہیں سالڈ اسٹیٹ بیٹریوں پر ترجیح دی گئی ہے

ٹویوٹا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک تکنیکی پیش رفت نے ان مسائل پر قابو پا لیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی پیش رفت ہے

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ایک ہزار کلومیٹر رینج کی صلاحیت رکھنے والی زیادہ موثر بیٹری کے منصوبے کے ساتھ لیتھیم آئن بیٹریوں میں جدت لاتی رہے گیز جو ٹیسلا کے ماڈل وائی کے طویل فاصلے سے تقریباً دوگنا ہے

ٹویوٹا نے کہا کہ لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹریاں بھی لیتھیم آئن اور سالڈ اسٹیٹ بیٹریوں کے کم لاگت متبادل کے طور پر تیار کی جائیں گی

بیٹریوں کے علاوہ دیگر ایجادات اختراعات جن کی بریفنگ میں تفصیل دی گئی ہے، ان میں ’راکٹ ہائپرسونک ایروڈائنامکس پر مبنی‘ ایروڈائنامک ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ لاگت کو کم کرنے کے لیے تیار کیے گئے مینوفیکچرنگ اپ گریڈ منصوبے شامل ہیں

ان منصوبوں میں سے ایک ایسے پیداواری عمل کا ہے، جسے ’گیگا کاسٹنگ‘ کہا جاتا ہے، جسے سب سے پہلے ٹیسلا نے برقی گاڑیوں کی تیاری کو ہموار کرنے کے لیے پیش کیا تھا

ٹویوٹا کے صدر کوجی ساتو اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ کمپنی ای وی کے شعبے میں پیچھے رہ گئی ہے اور برابری کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Tags:

best car insurance in delhielectric vehicle market in indiahow to fuel a hydrogen carlithium ion reserves in indiamade in india e scooternew battery technologynew mercedes electric carnew toyotanew toyota mirainew toyota tacomasolar chargingthe home of home energytoyota to introduce compact electric vehicle in 2021toyota's new solid state battery 2020toyotas ev strategytypes of car insuranceupcoming electric car in india
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شیل پیٹرولیم کمپنی شیئرز فروخت کر کے پاکستان سے کیوں جا رہی ہے؟

Next

چی گویرا کی کہانی، جو آج بھی ظلم اور جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme