Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

pakistan-muslim-league-n-party-member-election
قومیاہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹکٹوں کے لیے نون لیگ کا اجلاس: مریم نواز اور خواتین ورکرز میں تلخ کلامی

By Akhtar Rasool
دسمبر 22, 2023 2 Min Read
0

گزشتہ روز آئندہ عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لیگی کارکنان اور ورکرز قیادت کے رویے پر غصے میں دکھائی دیے۔ اس موقع پر سینئر ورکز سے مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی شدید تلخ کلامی بھی ہوئی

گزشتہ روز نواز شریف کی زیر صدارت نون لیگ کے خواتین پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہباز شریف اور مریم نواز نے بھی شرکت کی

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر انٹرویوز لیے گئے، جس کی کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس نون لیگ کی خواتین ورکرز اور مقامی رہنماؤں نے قیادت کی جانب سے بے رخی برتنے پر شدید احتجاج کیا

دوران اجلاس قیادت کی جانب سے بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کی امیدوار خواتین لیگی قیادت کے سامنے پھٹ پڑیں

ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے ایک عرصے سے پارٹی سے منسلک اور قربانیاں دینے والی خواتین کو نظرانداز کر دیا اور پوری بات بھی نہ سنی

اس موقع پر خواتین نے میاں نواز شریف سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ”میاں صاحب! ہم کسی کی بھانجی بھتیجیاں نہیں، اس لیے بات نہیں سنی جا رہی۔“

امیدوار لیگی کارکن کی بات پر دیگر خواتین امیدواروں نے حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر لاہور کی لیگی ورکر مدیحہ شاہ نیازی نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کو کھری کھری سنا دیں

مدیحہ شاہ نے کہا کہ سفارشی خواتین کی تعریفیں اور قربانیاں دینے والی ورکرز کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔

ان کی اس بات پر مریم نواز نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بات سن لی، اب آپ بیٹھ جائیں۔ جس پر مدیحہ شاہ نے جواب دیا کہ ادھر بیٹھنے نہیں بلکہ اپنی قربانیاں گنوانے آئی ہوں، باہر نکالنا ہے، تو نکال دیں۔

اس موقع پر کئی خواتین ورکرز اپنی قربانیاں گنواتے ہوئے رو پڑیں، لیکن صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب مریم نواز نے پارٹی رہنما صلاح الدین پپّی کی اہلیہ کی تعریفیں شروع کر دیں، جنہیں ٹکٹ ملنے کی بھی توقع ہے

لیگی خواتین کارکن اور ورکرز نے شکوہ کیا کہ میک اپ اور برانڈڈ کپڑے پہننے سے پارٹی کی کوئی خدمت نہیں ہوتی۔

دوران اجلاس مریم نواز اور سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تہمینہ دولتانہ نے پارلیمانی بورڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے علاقے میں بہت کام کیا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ علاقے میں کام کرنے کی کہانی نہ سنائیں، یہ بتائیں کہ پارٹی کے لیے کیا کیا؟

ان کی اس بات پر تہمینہ دولتانہ نے بھی دوبدو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چاہتی ہیں؟ میں مر جاؤں؟

Tags:

Maryam Nawazmaryam nawaz for chishtian pmln jalsamaryam nawaz jalsamaryam nawaz jalsa livemaryam nawaz jalsa todaymaryam nawaz latestmaryam nawaz latest newsmaryam nawaz livemaryam nawaz londonmaryam nawaz newsmaryam nawaz pmlnmaryam nawaz press conferencemaryam nawaz sharifmaryam nawaz speechmaryam nawaz speech todaymaryam nawaz todaymaryam nawaz today jalsamaryam nawaz today newsmaryam nawaz vs imran khanNawaz Sharif
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
a-method-to-change-the-path-of-asteroids-through-nuclear-explosion-is-developed
Previous

ایٹمی دھماکے کے ذریعے سیارچوں کا راستہ تبدیل کرنے کا طریقہ تیار

neither-the-lives-nor-the-graves-of-the-palestinians-are-safe-at-the-hands-of-israel
Next

اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نہ زندگیاں محفوظ اور نہ قبریں۔۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme