Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کا نیا اور سب سے آسان طریقہ متعارف

By Akhtar Rasool
جون 28, 2023 2 Min Read
0

دنیا کی مقبول ترین شارٹ وڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم پر پیسے کمانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے، جسے سب سے آسان طریقہ کہا جا رہا ہے

ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ جلد ہی صارفین پلیٹ فارم پر ’کریئیٹو چیلنج‘ نامی ایک نیا فیچر دیکھ سکیں گے،جس کے ذریعے صارفین کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کیا جائے گا

مذکورہ فیچر کے تحت اٹھارہ سال سے زائد عمر کے وہ ٹک ٹاک صارفین، جن کے فالوورز پچاس ہزار سے زیادہ ہوں گے، وہ کسی بھی کمپنی کے لیے ایک تشہیری وڈیو بنا کر اس سے پیسے کما سکیں گے

مذکورہ فیچر کے تحت متعدد برانڈز ’کریئیٹو چیلنج‘ نامی چینل میں ٹک ٹاکرز کو تشہیری یا پروموشنل وڈیو بنانے کا چیلنج دیں گے، وہ اپنی تمام شرائط کو پوسٹ کرکے اپنا زیادہ سے زیادہ بجٹ بھی شیئر کر دیں گے

ٹک ٹاکرز مذکورہ فیچر پر جا کر اپنی پسند کے برانڈ کے چیلنج کو دیکھ کر ان کی شرائط کے مطابق وڈیو بنا کر انہیں سینڈ کر دیں گے اور برانڈ کو جس کانٹینٹ کریئیٹرز کی وڈیو پسند آئے گی، اسے نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا

کسی بھی برانڈ کے چیلنج کو قبول کرنے اور اسے مکمل کرنے کے لیے ٹک ٹاکرز کے پاس سات دن کا وقت ہوگا اور وہ اپنی وڈیوز کریئیٹو چیلنج کے ذریعے ہی برانڈز کے انباکس میں ڈال دیں گے

برانڈز اپنی پسند کے مطابق کسی بھی کانٹینٹ کریئیٹرز کی وڈیو کو پسند کر سکتے ہیں، ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ ایک سے زائد وڈیوز کو بھی منتخب کر سکتے ہیں

وڈیوز کو برانڈز کی جانب سے منتخب کیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر کو نوٹیفکیشن کے ذریعے آگاہ کر دیا جائے گا اور اسے تشہیری وڈیو کی رقم بھی بتائی جائے گی

اس فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی ٹک ٹاکر کو تیار کی گئی تشہیری وڈیو اپنی پروفائیل پر شیئر نہیں کرنی پڑے گی بلکہ پلیٹ فارم از خود سے ’فار یو‘ ٹیب میں شامل کردے گا

یوں اشتہارات سے پیسے کمانے کے باوجود کسی بھی ٹک ٹاکر کو کوئی بھی تشہیری وڈیو اپنی پروفائیل پر لگانے سے بھی آزادی مل جائے گی۔ آسان الفاظ میں بات کی جائے تو ٹک ٹاکر کا کام کسی پروڈکٹ کے لیے صرف اشتہاری وڈیو بنانا ہوگا

Tags:

best way to make money on tiktokearn money onlinehow to earn money from tik tokhow to earn money on tiktokhow to earn money onlinehow to get paid on tiktokhow to grow on tiktokhow to make money on tiktokhow to make money on tiktok 2021how to make money on tiktok 2022how to make money onlinemake money on tiktokmake money on tiktok without showing facemake money onlinemaking money on tiktokways to make money on tiktok
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گل حسن کلمتی کی یاد میں کراچی اور گوادر میں تقریبات

Next

مچھروں کا دوغلا پن، کچھ افراد کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme