Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ٹک ٹاک کی جانب سے اٹھارہ ہزار پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف

By Akhtar Rasool
جنوری 11, 2023 3 Min Read
0

گذشتہ برس شروع کی گئی ’ایگزام ریڈی‘ (Exam Ready) مہم کی کامیابی کے پیشِ نظر مختصر دورانیے کی وڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ ایڈکاسا (Edkasa) نے اسکالرشپ کے پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت پورے پاکستان میں اٹھارہ ہزار مستحق طلبہ کو آن لائن تعلیمی گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک اپنی رسائی کو بڑھا سکیں

یاد رہے کہ ٹک ٹاک نے ایڈکاسا اور لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز (LUMS) کے ساتھ گذشتہ برس ستمبر میں اپنی نوعیت کا منفرد ڈجیٹل لرننگ پروگرام شروع کرنے کی غرض سے پورے سال کے لیے تعاون کیا تھا تاکہ ہائی اسکول کے طلبہ کو آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے

’ایگزام ریڈی‘ مہم کو لاکھوں پاکستانی طلبہ کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس میں کیمسٹری، بائیولوجی، فزکس اور میتھمیٹکس جیسے مضامین پر پانچ سو سے زائد تعلیمی وڈیوز فراہم کی گئی تھیں

ایک بیان کے مطابق ان وڈیوز میں مطالعے کے بارے میں مشورے اور امتحانات میں کامیابی کے لیے گُر بتائے گئے تھے۔ ٹک ٹاک پر یہ وڈیوز فوراً ہی پاکستانی طلبہ میں مقبول ہو گئیں، جنہوں نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 665 ملین ویوز حاصل کیے اور 100 ملین سے زائد وڈیوز تخلیق کی گئیں

پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں سے ایک لمز (LUMS) کے اشتراک سے یہ دونوں ادارے طلبہ کو ایڈکاسا کے مفت مطالعاتی مواد تک دو ماہ تک رسائی فراہم کر کے اپنی شراکت مزید مضبوط بنائیں گے

ٹک ٹاک میں ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطیٰ، ترکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا فرح توکان کا کہنا ہے ”ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد کیٹیگریز میں مختلف مواد پیش کرتا ہے اور تعلیم ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے“

انہوں نے مزید کہا ”ہم پاکستان میں مستقبل کی نسلوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے ملک گیر خواندگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہیں“

ایڈکاسا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد تنویر کا کہنا تھا ”ہمیں ٹک ٹاک پر سیکھنے کے کونٹینٹ میں بڑے پیمانے پر دلچسپی اور بالخصوص طلبہ کی دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کو اس قسم کے جدید اور معیاری مواد کی ضرورت ہے، جو ہماری نوجوان آبادی کو باقی دنیا سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکے“

وظائف، مہم کے آن لائن محرک، ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے میں ایڈکاسا اور لمز کے طے شدہ مشترکہ معیار اور گائیڈلائنز کے مطابق دئیے جائیں گے

یہ وظائف کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کے لیے ہیں اور پاکستان بھر کے طلبہ کو دستیاب ہیں۔ ان کا مقصد ان پاکستانی طلبہ تک پہنچنا ہے، جن کے لیے معیاری تعلیم میں رکاوٹیں حائل ہیں

دوسری جانب خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین نے ٹک ٹاک کو خبردار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کے قوانین کا احترام کرے اور یورپی صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنائے

وڈیو شیئرنگ ایپ کے سی ای او کی برسلز میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے

واضح رہے کہ ٹک ٹاک، جس کی پیرنٹ کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ چینی ہے، حالیہ مہینوں میں سخت مغربی جانچ پڑتال کی زد میں آئی ہے کیونکہ بیجنگ کو صارفین کے ڈیٹا تک کتنی رسائی حاصل ہے

ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹیو شو زی چیو نے پہلی بار یورپی یونین کے نائب صدور مارگریٹ ویسٹیگر اور ویرا جورووا، بلاک کے ہوم افیئرز کمشنر یلوا جوہانسن اور جسٹس کمشنر ڈیڈیئر رینڈرز کے ساتھ باضابطہ بات چیت کی۔

Tags:

australian scholarships for international students 2023canada scholarships for international students 2023england student visa requirements for pakistanengland study visa for pakistaniengland visa for pakistani studentsscholarship for college studentsscholarships for international studentsscholarships for international students 2023scholarships for international students in ukuk scholarships for international studentsuk study visa for pakistani students
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈیوٹیز اور لیویز کی مد میں ٹیلی کام صارفین سے اضافی 100 ارب وصولی کا انکشاف!

Next

یوٹیوب شارٹس سے پاکستان میں بھی پیسے کمانے کا آغاز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme