Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پانچ سال بعد تقریباً ہر پاکستانی کے شوگرکا شکار ہونے کا خطرہ، نمٹنا اب علاج کے ذریعے ممکن نہیں ہے

By Akhtar Rasool
نومبر 29, 2021 3 Min Read
0

اسلام آباد – پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے پانچ برسوں میں پاکستان کا تقریباً ہر فرد ذیابطیس میں مبتلا ہوگا جس کے بعد دنیا ہمیں بیمار قوم کے نام سے پکارا کرے گی

پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ابرار احمد نے یہ بات سوسائٹی کی انیسویں ویں سالانہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کے اختتامی روز خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے تعاون سے ذیابطیس سے بچاؤ کا قومی پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کے نصاب میں صحت کے اسباق شامل کیے جائیں گے جبکہ صوبائی سطح پر ذیابطیس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہمات شروع کی جائیں گی

اس سلسلے میں اسپیشل سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد اور پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ابرار احمد نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے

کانفرنس ملک بھر سے آئے ہوئے ماہرین امراض ذیابطیس اور اینڈوکرائن ڈیزیز خاص طور پر پروفیسر عبد الباسط، پروفیسرجمال رضا، پروفیسر تسنیم احسن، ڈاکٹر ابرار احمد، ڈاکٹر زمان شیخ، پروفیسر ایچ عامر، وہ ڈاکٹر مسعود جاوید اور دیگر نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر نیاز محمد کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہم بے مقصد جنگوں کی تاریخ پڑھانے کے بجائے اپنے بچوں کو معاشرتی اصلاح کے اسباق پڑھائیں، پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے ساتھ مل کر بچاؤ کے اسباق قومی نصاب میں شامل کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو موٹاپے، ذیابطیس اور دل کی بیماریوں سے بچا سکیں

اسپیشل سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر فاروق جمیل نے کہا کہ خیبر پختونخوا وہ واحد صوبہ ہے جو اس وقت اپنے صوبے کے تمام ذیابطیس کے مریضوں کو مفت انسولین اور دوائیں فراہم کر رہا ہے اور خیبرپختونخوا حکومت اگلے سال سے ہر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اسپتال میں ذیابطیس کا کلینک قائم کرنے جا رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ علاج کے ساتھ ساتھ اب وقت آگیا ہے کہ بچاؤ پر بھی توجہ دی جائے اور اس سلسلے میں پاکستان اینڈوکرائین سوسائٹی کو محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں رسائی دی جارہی ہے اور ان کی مدد سے صوبے میں ذیابطیس اور دیگر کمیونیکیبل ڈیزیز جیسے مرض سے بچاؤ کے لئے اقدامات شروع کیے جائیں گے

پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر ابرار احمد کا کہنا تھا ذیابطیس کا علاج اب ڈاکٹروں کے بس سے باہر ہو چکا ہے اور اس مرض سے نمٹنا اب علاج کے ذریعے ممکن نہیں ہے

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی، دوا ساز اداروں فارم ایوو، گیٹس فارما، سی سی ایل اور سنوفی کے ساتھ مل کر پورے پاکستان میں ذیابطیس سے بچاؤ کے پروگرام شروع کر چکی ہے لیکن حکومتی مدد کے بغیر ان پروگرامات کا کامیاب ہونا بہت مشکل ہے

انہوں نے اس موقع پر وفاقی اور باقی صوبائی حکومتوں سے بھی درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے ساتھ مل کر ذیابطیس سے بچاؤ کے پروگرامات شروع کریں تاکہ ملک میں اس بڑھتی ہوئی وبا کو روکا جا سکے

معروف ماہر ذیابطیس پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہو چکی ہے جبکہ پاکستان میں ایک کروڑ بچے موٹاپے کا شکار ہیں جو کہ جلد یا بدیر اس مرض سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو جائیں گے

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے پانچ برسوں میں پاکستان کا تقریباً ہر فرد ذیابطیس میں مبتلا ہوگا، جس کے بعد دنیا ہمیں بیمار قوم کے نام سے پکارا کرے گی

انہوں نے خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کی تعریف کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ بھی جلد اس قومی بچاؤ پروگرام کا حصہ بن جائے گا جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے صحت کے محکموں سے بات چیت جاری ہے جس کے بعد ذیابطیس سے بچاؤ کا قومی پروگرام پورے پاکستان میں شروع کر دیا جائے گا

دریں اثنا پاکستان اینڈوکرائین سوسائٹی اور فارما و ریسرچ فورم کے درمیان بھی ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت دوا ساز ادارے کا ریسرچ فورم ملک میں اینڈوکرائین ڈیزیز خاص طور پر ذیابطیس پر ریسرچ کے لیے نوجوان ڈاکٹروں اور تحقیق کاروں کو فنڈز فراہم کرے گا.

Tags:

Diabetes PatientsPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آپ کرونا وائرس کی نئی قسم ‘اومیکرون’ کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

Next

سیاست خدمت خلق یا طاقت اور دولت کا منافع بخش کاروبار؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme