Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پانچ سال سے کینسر کا مقابلہ کرنے والے 9 سالہ باہمت پاکستانی بچے کی کہانی

By Akhtar Rasool
جون 4, 2023 2 Min Read
0

سرطان یا کینسر ایک ایسا موذی مرض ہے، جو نہ صرف مریض کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے متاثر ہونے والے فرد کے پورے خاندان کی زندگیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں

اس جان لیوا بیماری کی بعض اقسام ایسی ہیں، جن میں صحتیابی کے امکانات محض 25 سے 30 فیصد ہوتے ہیں، جبکہ بعض اقسام میں امکانات مزید کم ہوجاتے ہیں

کینسر کی ایک ایسی ہی خطرناک قسم میں مبتلا پاکستان کے نو سالہ بچے کی کہانی سامنے آنے پر کئی لوگ آبدیدہ ہو گئے

’عرب نیوز‘ کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے نو سالہ اویس شہزاد گزشتہ پانچ سال سے بلڈ کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے

کم عمری میں کینسر جیسے مرض کے تکلیف دہ علاج سے گزرنے والے اویس شہزاد ایک صحافی کے بیٹے ہیں اور گزشتہ پانچ سال سے متعدد بار علاج کے دوران بچے کی صحت انتہائی خراب ہوئی لیکن اس کے باوجود کم سن بچے نے ہمت نہیں ہاری

اویس شہزاد نے عرب نیوز کے لیے ایک خصوصی وڈیو بنائی، جس میں وہ کسی نیوز رپورٹر اور ولاگر کی طرح اپنی کہانی بتاتے دکھائی دیے

بچے نے بتایا کہ علاج کے دوران جب ان کے جسم میں سوئیاں لگی ہوئی ہوتی ہیں، تب بھی انہوں نے رقص کر کے نہ صرف والدین کو ہمت دی بلکہ دوسرے بچوں کو بھی ہمت دی

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے علاج، بیماری اور دیگر معمولات سے متعلق وڈیوز بناکر دوسروں کو ہمت اور حوصلہ رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں

کم سن بچے نے بتایا کہ کینسر کے علاج کے دوران انہوں نے سر کے بال اور ناخن تک گنوائے لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری

اویس شہزاد کو بیماری نے کم عمری میں اتنا سمجھدار بنادیا ہے کہ وہ علاج کے دوران جب تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں تو کمرے کا دروازہ بند کر کے تنہا روتے ہیں، تاکہ ان کے والدین انہیں افسردہ دیکھ کر پریشان نہ ہوں

بچے کے مطابق کیموتھراپی کے دوران جب انہیں شدید تکلیف ہوتی تھی تو وہ دروازہ بند کر کے روتے تھے تاکہ ان کے والدین ہمت نہ ہار جائیں

انہوں نے بتایا کہ والد ان کی خواہش کے مطابق انہیں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے سعودی عرب لے گئے تھے، جہاں انہوں نے اللہ سے اپنے اور والدین کے لیے دعا مانگی

اویس شہزاد نے بتایا کہ انہیں فوجی اور صحافی بننے کا شوق ہے لیکن دیکھتے ہیں کہ زندگی انہیں کیا بناتی ہے

بچے کے والد کے مطابق ان کے بیٹے کو تعلیم حاصل کرنے کا بہت شوق ہے لیکن بیماری کی وجہ سے پانچ سال سے وہ اسکول نہیں جا پائے، تاہم اس کے باوجود وہ روز گھر پر اسکول یونیفارم پہن کر بستہ لگا لیتے ہیں

بچے کی ہمت کی داستان کی وڈیو سامنے آنے پر بہت سارے افراد نے انہیں سراہا اور ان کی صحت یابی اور لمبی زندگی کے لیے دعائیں کیں۔

Tags:

amazing storybaby getting anesthesia for surgeryboy scared of surgeryenglish story for childrenenglish story for children with moralhistory of louis vuittoninspiring story of louis vuittonmoral stories for kids in englishpreparing for anesthesiapreparing for sedationstories for kids in englishstory for children in englishstory for kidsthe best way to learn english at homewhat is the story of endless nightmare
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سولر پینلز: ”اگر ہم نے ابھی ری سائیکلنگ چینز نہ بنائیں تو 2050 تک کباڑ کے پہاڑ بن جائیں گے۔۔“

Next

چین زمین میں بتیس ہزار فٹ گہرا سوراخ کیوں کر رہا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme