Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پاکستانی تین ماہ میں چوبیس ارب اسی کروڑ روپے چائے بنا کر پی گئے

By Akhtar Rasool
اکتوبر 17, 2021 1 Min Read
0

اسلام آباد : تین ماہ کے دوران پاکستانی چوبیس ارب اسی کروڑ روپے کی چائے پی گئے، جب کہ اس دوران گیارہ ارب روپے کے مسالہ جات اور چھتیس ارب کی دالیں درآمد کی گئیں

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران مجموعی طور پر 388 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیائے خور و نوش درآمد کی گئیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 103 ارب 17 کروڑ روپے زیادہ ہیں

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں 285 ارب 34 کروڑ روپے کی اشیائے خوردو خوش درآمد کی گئیں۔ مجموعی طور پرمالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کی درآمدات کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 18 سو 88 ارب روپے سے زائد تھیں

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر تک 146 ارب روپے سے زائد کا پام آئل درآمد کیا اور جولائی تا ستمبر 16 ارب 63 روپے سے زائد کی گندم درآمد کی گئی

‘زرعی ملک’ میں جولائی تا ستمبر 15 ارب روپے سے زائد کی چینی درآمد کی گئی، جب کہ 3 ماہ میں پاکستانی 24 ارب 80 کروڑ روپے کی چائے پی گئے۔ اسی عرصے میں 11 ارب روپے سے زائد کے مسالہ جات درآمد کئے گئے جبکہ 36 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کی دالیں درآمد کی گئیں.

Tags:

PakistanTeaTea Pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بجلی پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

Next

پاکستان فٹبال کے کسی بھی عالمی ایونٹ میں شرکت سے محروم دنیا کا واحد ملک!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme