Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

By Akhtar Rasool
اکتوبر 29, 2023 3 Min Read
0

پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم ’اِن فلیمز‘ بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹگری کے لیے آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہے، فلم کا پریمیئر رواں سال مئی میں ’کانز فلم فیسٹیول‘ کے عالمی میلے میں ہوا تھا

اس فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ شانت جوشی، ٹوڈ براؤن اور میکسم کوٹری فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔ فلم کے ہدایت کار ضرار خان ہیں اور انہوں نے ہی فلم کی کہانی لکھی ہے

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر ایوارڈ کے لیے ان فلیمز کی نامزدگی جمع کروا دی ہے

یاد رہے کہ رواں سال سال پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جیوری میں اداکار احمد علی اکبر، ہدایت کار بلال لاشاری، سماجی کارکن اور مصنفہ فاطمہ بھٹو، اداکار فواد خان، ایونٹ منیجر فریحہ الطاف، فلمساز حیا فاطمہ اقبال، فلمساز مدیحہ سید، ہدایت کار مہرین جبار، اداکار نادیہ افگن اور ہدایت کار صائم صادق شامل ہیں

’ان فلیمز‘ کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے، جو گھر کے مرد سرپرست کے انتقال کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں

روایتی پاکستانی فلموں کے برعکس اس فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ لیکن آرٹ سے بھرپور ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے

فلم کی مکمل شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں

فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں، جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر اور سابق وزیر ثقافت سندھ سسئی پلیجو کی بہن ہیں

ماضی میں فلم کی کامیابیاں
’ان فلیمز‘ کو 19 اور 20 مئی کو سب سے بڑے فلمی میلے ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، پریمیئر کے دوران فلم کی کاسٹ میں شامل پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہال میں موجود تھے

اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ رمیشہ نوال، بختاور مظہر، عمیر جاوید اور سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں

کانز فیسٹیول کے عالمی میلے میں موجود ناظرین کی جانب سے فلم کو سراہا گیا اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا

’کانز فلم فیسٹیول‘ کے بعد 7 ستمبر کو ’ان فلیمز‘ کو ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا

منفرد کہانی کی بدولت پاکستانی نژاد فلم پروڈیوسر کی فلم نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ میں نامزدگی بھی حاصل کی، تاہم فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی

’ان فلیمز‘ کو تاحال پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک میں بڑے پردے پر ریلیز نہیں کیا گیا، لیکن اسے فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے

فلم کو آسکر ایوارڈ کی دوڑ کے لیے نامزد کرنے والی پاکستان کی ’اکیڈمی سلیکشن کمیٹی‘ کے چیئرپرسن محمد علی کا کہنا ہے ”چیئرمین کے طور پر یہ بہت فخر کی بات ہے کہ ہم نے ’ان فلیمز‘ کو 96ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بین الاقوامی فیچر کیٹگری کے لیے جمع کروا دیا ہے“

انہوں نے کہا ”فلم کو آسکر کے لیے منتخب کرنے کا فیصلہ پاکستانی سنیما کے لیے اہم قدم ہے، ’ان فلیمز‘ واضح مثال ہے کہ پاکستانی فلمیں بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں“

ان کا مزید کہنا تھا ”میں بہت مشکور ہوں کہ پاکستان آسکر کمیٹی نے ہماری فلم کو تسلیم کیا ہے، فی الحال پاکستان میں فلم کی سیلف ڈسٹریبیوٹنگ ہم خود کر رہے ہیں، کیونکہ اگرچہ مقامی سنسر بورڈ کی جانب سے منظوری مل گئی تھی لیکن لوکل ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے اسے متنازع سمجھا گیا“

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال ان فلیمز نے عالمی سنیما گھروں میں خوب پذیرائی سمیٹی ہے, جن میں کانز فلم فیسٹول، ٹی آئی ایف ایف، سٹجز، بوسان ٹو ریڈ سی شامل ہیں۔

Tags:

award winning pakistani moviebest the office momentsdelhi gate pakistani film javed sheikhisil and the talibanPakistani Cinemapakistani filmpakistani showpakistani show the fourth umpirethe dictator anna faris scenethe fourth umpire pakistani showthe officethe office bloopers season 1the office cprthe office fire drillthe office full episodesthe office funniest momentsthe office parkourthe office thug lifeupcoming pakistani movies
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈارک سائیکالوجی

Next

فلسطین، ایک ایسا دیس، جس کے لوگوں کی بس اتنی خواہش ہے کہ بمباری میں مارے جانے کے بعد پہچانے جائیں۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme